اناللہ وانا لیہ راجعون ۔۔!! مسلم لیگ (ن) سوگ میں ڈوب گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  دنیا بھر میں کورونا وائرس نے تباہی پھیلا رکھی ہے اور دن بدن نئے کیسز اور ہلاکتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس بڑھتا جا رہا ہے تاہم ان حالات میں مسلم لیگ ن کو بہت بڑا دھچکا لگا ہے جب پارٹی کا اہم ستون سمجھے جانے والے رہنما خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) سوگ میں ، بانی رہنماء و رُکن قانون ساز اسمبلی انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے بانی رہنما و سابق ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان شیر غزر سلطان مدد انتقال کر گئے ہیں، سینے میں درد کی وجہ سے خراب ہونے کی وجہ سے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے بتایا کہ انہیں ہارٹ اٹیک آیا ہے، جسکی وجہ سے وہ انتقال کر چکے ہیں۔ شیر غزر سلطان مدد کا شمار مسلم لیگ ن کے بانیان میں ہوتا ہے انہوں نے گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کومضبوط بنانے کے لیے اہم کردار ادا کیا، لیگی رہنماؤں کی جانب سے شیر غزر سلطان مدد کے انتقال پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب خانہ کعبہ کو 20 یا 22 رمضان تک زائرین کے لیے کھول دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے۔تاہم ایسے میں تمام مسلمانوں کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے جو سن کر ہر دل شاد ہو جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ خانہ کعبہ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے انتظامات کا جائزہ لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 یا 22 رمضان تک خانہ کعبہ کو زائرین کے لیے کھول دیا جائے گا۔شیخ عبدالرحمان السدیس نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بہ ذات خود اپنے ماتحت ادارے کے زیراہتمام کعبہ اللہ اور مقام ابراہیم کی صفائی کے عمل میں حصہ لیا تھا۔ انھوں نے حجرِاسود کو دھویا اور صاف کیا ۔غلاف کعبہ کی بھی اوزون ٹیکنالوجی کے ذریعے صفائی کی گئی تھی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.