پریانکا چوپڑا کو پاکستان کے خلا ف زَہر اُگلنا مہنگا پڑ گیا۔۔ ارتغرل کی مرکزی کردار ’ایسرا بالجیک‘ نے حقیقت میں حلیمہ سلطان بن کر دکھا دیا، پاکستان کے حق میں ایسی بات کہہ دی کہ بالی وڈ سٹار منہ چھپانے پر مجبور

لاہور( نیوز ڈیسک) ایسرا بلجیک نے پر بالی وڈ اسٹار یانکا چوپڑا کوپاکستان کے خلاف نفرت کے پیغام رسائی کرنے پر حیرت انگیز جواب دے دیا، بالی وڈ اسٹار کو خاموش کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اگست 2019 میں ، پریانکا چوپڑا نے سابقہ مس ورلڈ نے سوفی ٹرنر اور ڈینیئل جوناس کے ساتھ
سماجی رابطوں کی ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر اپ لوڈ کی کی تھی۔
اس تصویر کو دیکھتے ہی ڈرامہ سیریل ارتغرل کی مرکزی کردار حلیمہ سلطان یعنی ایسرا بلجیک نے لکھا کہ ” آپ ایک محب وطن خاتون ہیں؟ اسکا مطلب یہ تو نہیں کہ آپ جنگی جنون کی حوصلہ افزائی کرتی پھرے، آپ امریکہ کی جانب سے خیر سگالی سفیر منتخب کی گئیں ہیں، آپ کو اس طرح کی بحث و مباحثہ کا حصہ نہیں بننا چاہیئے، آپ ایک ماڈل ہیں کئی لوگ آپ کو فالو کرتے ہیں ، آپ کا پیغام کئی لوگوں تک پہنچ کر انہیں متاثر کر سکتا ہے۔ ایسرا بلجیک کی جانب سے پاکستانی خاتون عائشہ ملک کی جانب سے بھی آواز اُٹھائی گئی جو پریانکا چوپڑا نے نظر انداز کر دی تھی، اس حوالے سے ایسرا بلجیک کا کہنا تھا “آپ کو اس بیان کے بارے میں بات کرنی چاہیئے جو کہ اس خاتون نے آپ سے پوچھا ، جسے آپ ٹوئٹر پر موجود ہزاروں لوگوں کے ساتھ شیئر کر چکی ہیں “۔

ایسرا بلجیک کی اس تنقید کو سوشل میڈیا پر نہ صرف سراہا جا رہا ہے بلکہ پریانکا چوپڑا پر ایک نہ رکنے والا تنقید کا سلسلہ بھی چل نکلا ہے۔ لیکن ابھی تک پریانکا چوپڑا کی جانب سے ایسرا بلجیک کے سوالوں یا پھر تنقید کا جواب نہیں دیا گیا ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.