کابینہ اراکین کی باری آگئی۔!!! وزیراعظم عمران خان نے رات گئے نیب کو ہدایات جاری کردیں؟ نامور صحافی نے خبر بریک کردی

لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار عمران یعقوب نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نیب کے ریڈار پر آنے والے وفاقی وزراءکے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ جی این این کے پروگرام ” ویو پوائنٹ“ میں واقفان حال کی خبر دیتے ہوئے صحافی عمران یعقوب نے
کہا ہے کہ نیب نے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اور ان کے خاندان کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی تحقیقات کے لئے خفیہ خط بھیجا ہے ، تاہم جب یہ بات وزیر اعظم عمران خان کے علم میں لائی گئی تو انہوں نے اس پر سخت موقف اختیار کیا کیونکہ انتخابات سے پہلے والے احتسابی عمران خان جاگ چکے ہیں اور وہ کسی کو رعایت دینے کے موڈ میں نہیں ۔ تاہم وزیر اعظم نے کہا کہ اگر کوئی وفاقی وزیر بھی کسی کیس میں ملوث ہے نیب کو اس کے خلاف کارروائی کی کھلی اجازت ہے تاکہ انہیں سخت سزا مل سکے۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ظفر ہلالی نے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ غلام سرور کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا ۔اور یہ اچھی بات ہے کہ ٹارزن دونوں طرف سے کھیل رہا ہے ، کیونکہ اگر دیکھا جائے تو ایک طرف شہباز شریف اور دوسری طرف غلام سرور خان جو کہ میرے علم میں نہیں تھا کہ وہ ایوی ایشن کے وزیر ہیں ، تاہم اگر انہوں نے چوری کی ہے تو انہیں پکڑنا چاہیے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.