نیب کی جانب سے اعلیٰ افسران کو کیا ہدایات جاری کر دی گئیں؟ بڑی خبر

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) کے حکام نے ادارے کے تمام اعلیٰ افسران کو نیب آفیشلز کی جانب سے بنائے گئے واٹس ایپ گروپس ختم کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔نیب ہیڈ آفس سے اس ضمن میں مراسلہ جاری کیا گیا ہے، تمام ڈائریکٹر جنرلز، ایڈیشنل ڈائریکٹرز اور پراسیکیوشن ونگ کو خط بھیجا گیا۔واٹس
ایپ گروپس میں نیب کی معلومات، پالیسی معاملات، سرکاری خط و کتابت بھی شیئر کیے جا رہے تھے۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ پریکٹس نیب قوانین ٹی سی ایس کے سیکشن 10 کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے۔دوسری جانب نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفا رمیشن ٹیکنا لوجی بورڈ کا بینہ ڈویژن نے واٹس ایپ کو ہیک کئے جانے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو ایڈ وائزری جاری کردی ہے۔کاابینہ ڈویژن کے جاری کردہ آ فس میمو ر نڈم میں کہا گیا ہے کہ یہ رپورٹ ہوا ہے کہ بعض سر کاری افسروں کو واٹس ایپ والے نمبر پر ایس ایم ایس مو صول ہو ر ہا ہے جس میں ایک لنک کو کلک کرنے کا کہا جا تا ہے ۔ اس میں ایک واٹس ایپ کوڈ بھی د یا جا تا ہے ۔یہ بھی کہا جا تا ہے کہ یہ کوڈ کسی دوسرے سے شیئر نہ کیا جا ئے ۔ اگر صارف یہ کلک کردے تو انہیں ایک انٹر نیشنل کال موصول ہوتی ہے ۔یہ کال اٹینڈ کرنے سے ہیکرزاس صارف کی آئی ڈی اور ان کے واٹس ایپ کا مکمل ڈیٹا اپنے پاس ٹرانسفر کر لیتے ہیں ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.