’’فسادی پر تاحیات پابندی لگائی جائے۔۔‘‘ ٹی وی چینل پر مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش۔!! عوام نے پیمرا سے عامر لیاقت پر پابندی کا مطالبہ کردیا

کراچی (ویب ڈیسک) ٹی وی چینل پر مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش،عوام نے پیمرا سے عامر لیاقت پر پابندی کا مطالبہ کردیا،باغی ٹی وی کے مطابق معروف متنازعہ اورمذہبی عدم رواداری پیدا کرنے کے ذمہ دار ڈاکٹرعامرلیاقت کے خلاف عوام کی طرف سے پابندی کا مطالبہ زورپکڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اس وقت ڈاکٹرعامرلیاقت کے رویے کی وجہ سے ملک بھر سے آوازیں اٹھنے لگی ہیں، ادھرٹویٹر پرباقاعدہ ایک ٹرینڈ بن گیا ہے جس میں عوام مختلف انداز سے پیمرا تک اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں کہ ا عامر لیاقت حسین پرچینل پر مذہبی منافرت پھیلانے کے باعث ایک ماہ کے لئے پابندی عائد کردی جائے۔ واضح رہے کہ چند سال قبل عامر لیاقت نے بول ٹی وی پر افطار سے قبل پروگرام میں ایک سوال کے جواب میں عالم دین کے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی اور پروگرام سے اٹھ کر چلے گئے تھے۔ خیال رہے کہ عامر لیاقت پر پیمرا کی جانب سے اس سے قبل بھی پاکستان میڈیا ریگولرٹی اتھارٹی نے گزشتہ برس جنوری میں اینکر پرسن پر نفرت انگیز ی کا پرچار کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔ جس کی وجہ سے لوگوں کے جذبات مجروح ہو ئے ہیں۔پیمرا کی جانب سے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش میں ڈاکٹر عامرلیاقت پر ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی تھی اور ہدایات جاری کی گئیں تھیں ڈاکٹر عامر لیاقت بول ٹی وی پر کسی بھی پروگرام میں نہیں آ سکتے جبکہ دیگر چینلز بھی انہیں اپنے پروگرا میں بطور مہمان نہیں بلائیں۔خیال رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو متازعہ حرکات اور بیانات کی وجہ سے پہلے بھی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.