تمام مذاہب کے لوگ رمضان میں روزے رکھیں۔۔!! پوپ فرانسس نے پوری دُنیا سے اپیل کر دی

ابوظہبی (نیوز ڈیسک ) کورونا کے خاتمے کے لیے تمام مذاہب کے لوگ 14 مئی کوعالمی یوم دعا اور روزے میں شریک ہوٕں۔ عالمی کمیٹی برائے انسانیت کی جانب سے 14 مئی کو یومِ دعا منانے کی اپیل۔ ویٹیکن سے پوپ فرانسس، جامع الازہر کے امام احمد الطیب کا اس اعلان کا خیر مقدم۔ تفصیلات کے مطابق عالمی کمیٹی برائے

انسانیت نے اپنے گزشتہ اعلامیے میں دنیا بھر کے تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ 14 مئی کے روز اپنے اپنے عقیدے کے مطابق یومِ دعا منائیں تا کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کا خاتمہ ہو سکے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا کہ ہر انسان، چاہے وہ کہیں سے بھی ہو، اپنے مذہب، عقیدے یا مسلک کے حساب سے 14 مئی کو روزہ رکھ کر، عبادت کر کے اور خدا کے حضور گڑگڑا کر تمام انسانیت کی خیر کے لیے دعائیں مانگے۔عالمی کمیٹی برائے انسانیت کے اقدام کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے اور بڑے بڑے مذہبی پیشواؤں اور عالمی اداروں کے سربراہان کی جانب سے اس اعلان کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔اس ضمن میں مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے عالمی کمیٹی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے تمام مذاہب کے لوگوں کو 14 مئی کے روز عالمی یوم دعا کے موقع پر کورونا کے خاتمے کے لیے روزہ رکھنے کا کہا ہے۔ پوپ فرانسس کے ساتھ ساتھ جامع الازہر کے امام احمد الطیب نے بھی اس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ ان کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے سربراہ اور اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بھی اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں 14 مئی کے روز عالمی یومِ دعا منانے کے اعلان کی تائید کی ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.