جاپان کو 3 لاکھ پاکستانیوں کی ضرورت۔۔۔!!! 14 شعبوں کے لیے جاپان اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے، نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے اپنے منشور میں پاکستانیوں کو ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان کیا تھا  اب جبکہ تحریک انصاف کی حکومت کو ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرنے کا وقت آگیا ہے ایسے میں پاکستان اور جاپان کے درمیان تعاون کی یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں۔

جس کے بعد پاکستانیوں کے لیے 14 نئے شعبوں میں کام کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ اگلے تین سال میں جاپان کو تین لاکھ ہنرمند افراد کی ضرورت پڑے گی۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز عامر حسن اور جاپان کے سفیر نے یادداشت پر دستخط کئے۔ اس موقع پروزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے کہا کہ جاپان کو مین پاور کی ضرورت ہے جبکہ پاکستان کی 65 فیصد آبادی پینتیس سال سے کم ہے۔ معاہدے سے پاکستانیوں کیلئے چاپان میں روزگار کے نئے دروازے کھلیں گے۔ دوسری جانب پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کی بڑھی وجہ سامنے آ گئی ، پنجاب حکومت نے ٹیسٹوں کی تعداد سندھ سے دو گنی کر دی، تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے یومیہ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت کو دو گنا کر دیا ، 4 مئی کو پنجاب حکومت نے 5 ہزار 43 ٹیسٹ کئے جبکہ سندھ میں صرف 2500 ٹیسٹ کئے گئے۔ پنجاب حکومت نے ٹیسٹ کرنے کے ا ستعداد کار کو بڑھا دیا ہے جبکہ سندھ حکومت نے کی ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت کم ہوئی ہے۔تاہم پنجاب میں کیسز میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر پنجاب میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ سندھ حکومت 4800 روزانہ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ تاہم شہری خوف کے باعث ٹیسٹ کرانے کو تیار نہیں ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.