پاکستان کا غیر ملکی قرضہ اُتارنے کے لیے جاوید میاندان میدان میں آگئے، بڑا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ پاکستان پر غیر ملکی قرض پاکستان پر بوجھ ہے، ہر پیدا ہونے والا پاکستانی بچہ ڈھائی لاکھ روپے کا مقروض ہوتا ہے، اس لیے میں یہ قرضہ اتارنے کا بیڑہ اُٹھا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی سابق ٹیسٹ کرکٹ کپتان اور بیٹسمین جاوید میانداد نے پاکستانی قرض اتارنے کا مشن پکڑ لیا۔

سوشل میڈیا پر اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرض اتارے بغیرپاکستان اپنے پیروں پر کھڑا نہیں ہوسکتا،غیر ملکی قرض پاکستان پر بوجھ ہے، ہر پیدا ہونے والا پاکستانی بچہ ڈھائی لاکھ روپے کا مقروض ہوتا ہے۔سوشل میڈیا پر بات کرتے ہوئے انہوں نے پاکستانی غیر ملکی قرضہ اتارنے کے عزم کا اظہار کیا،جاوید میانداد نے کہا کہ قومی بینک میں ذاتی اکاؤنٹ کھلواؤں گا جس میں ہر پاکستانی ماہانہ کی بنیاد پر حسب توفیق پیسے جمع کرائے گا اور پاکستانی قرض اتارنے میں اپنا کردار اداکرےگا،ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی اس اکاؤنٹ میں رقم جمع کرائیں گے تاکہ ہر ماہ قرض کی کی قسط کی صورت میں کچھ ملکی بوجھ کم کیا جا سکے۔جاوید میانداد نے اس تشویش کا اظہار کیا کہ ایسا نہ ہو قرض کے سبب پاکستان سے ایٹمی پروگرام پر سودے بازی کی جائے ریاست سے قرضہ لینے والے واپس کردیں،پاکستان کا قرضہ اتارنا ان کی زندگی کا آخری مشن ہے،انہوں نے یہ بھی کہا کہ قرض اتارنے کا کام کرکے وہ ملک وقوم کی خدمت کی صورت میں یہ چھکا لگانا چاہتےہیں۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل کرونا ریلیف فنڈ کی ٹیلی تھون میں جاوید میانداد بھی شریک ہوئے تھے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم مجھ سے ایک دفعہ میٹنگ کرلیں، میرے پاس ایسے آئیڈیاز ہیں جس سے پاکستان کا قرضہ اتر جائے گا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.