پُرانہ دور لوٹ آیا ۔۔!! پی ٹی وی نے سارے پرائیوٹ چینلز کو پیچھے چھوڑ دیا، بڑے بڑے نیوز اور انٹرٹینمینٹ چینلز پیچھے رہ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) ارطغرل غازی نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے دس دنوں میں ایک ملین سبسکرائبر حاصل کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن پر حال ہی میں نشر ہونے والے ترک ٖڈرامے ارطغرل غازی کے یوٹیوب چینل نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اور 10 دنوں کے کم وقت میں ایک میلن سے زائد سبسکرائبر

حاصل کر لئے ہیں۔ جس کے بعد ڈرامہ ارطغرل غازی ٹویٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈ میں آ گیا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں پاکستان ٹیلی ویژن کی جانب سے موقف ایک ماہ میں سب سے زیادہ سبسکرائبر حاصل کرنے کا ریکارڈ 6۔6 ملین ہے جو کہ ہم حاصل کرسکتے ہیں ۔

یہ بات بھی قابل غور رہے کہ ڈرامے نے پاکستان بھر میں مقبولیت حاصل کی ہے، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر یہ ڈ رامہ پی ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے ۔واضح رہے ترک ڈرامہ چلانے پر اداکار شان کی جانب سے تنقید بھی سامنے آئی تھی،اپنی تنقید کی وضاحت کی اور کہا کہ میں ان ڈراموں کے خلاف نہیں ہو مگر ان کو پاکستان ٹیلی ویژن پر چلانے کا مخالف ہوں۔ اداکار شان کا کہنا تھا کہ حکومت نے معیشت کو بہتر کرنے کیلئے کئی چیزوں کی برآمد پر پابندی لگائی ، تو پھر ڈرامے کیوں برآمدکئے جا رہے ہیں۔ ہمیں اپنے ٹیلنٹ پر یقین رکھنا چاہیے۔شان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فنکاروں کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں ، اس سے قبل عشق ممنون جیسے ڈرامے می پاکستان میں نشر ہوچکے ہیں انہوں نے خاصی مقبولیت حاصل کی۔ شان شاہد نے اس ڈرمے کے غیر مناسب سین بھی شیئر کئے۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.