’’ اگر دُنیا کے دیگر ممالک آپ کی تقریر سُن لیں تو۔۔۔‘‘ حماد اظہر نے قومی اسمبلی خواجہ آصف کو کہی کا نہ چھوڑا،ایسی بات کہہ دی کہ پورا ایوان سوچ میں پڑ گیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ۔ اس وقت دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک کی اکثرت اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جارہی ہے، یہ ممالک اور ہم صرف اور صرف ڈیٹا کی بنیاد پر فیصلے کر رہے ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ وہ آپکی تقریر سنیں گے تو

فورا پلٹ جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کا مذاق اڑانے پر حماد اظہر نے خواجہ آصف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سمارٹ لاک ڈاؤن پہ ایسے طنز کیا جیسے یہ کوئی احمقانہ بات ہو۔ اس وقت دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک کی اکثرت اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جارہی ہے، یہ ممالک اور ہم صرف اور صرف ڈیٹا کی بنیاد پر فیصلے کر رہے ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ وہ آپکی تقریر سنیں گے تو فورا پلٹ جائیں گے۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے الزام لگا یا کہ ہمارے ملک میں کرونا وئارس تفتان سے پھیلا، کیا امریکہ میں تفتان سے پھیلا؟ کیا ہندوستان میں تفتان سے پھیلا ؟ کیا سری لنکا میں تفتان سے پھیلا؟ یہ عالمی وبا ہے،جو دو سو کے قریب ممالک میں پھیلا،اس پر پوائنٹ سکورنگ نہ کریں۔حماداظہر کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کو ایسے شو کیا گیا جیسے وہ اسکا واحد علاج ہے۔ ایسا نہیں ہے لاک ڈاؤن اسکا علاج نہیں ہے بلکہ وبا کے پھیلنے کو کم کرتا ہے۔ کئی ممالک میں یہ بھی دیکھا گیا کہ جب لاک ڈاؤن کو اٹھایا گیا تو اس وبا میں دوبارہ پھیلاؤ آیا۔ کوئی میڈیکل ایکسپرٹ یہ نہیں کہہ سکتا کہ اتنی دیر لاک ڈاؤن رکھیں گے تو یہ وبا ختم ہوجائے گی۔ ہمارے ملک کا مسئلہ یہ ہے کہ یہاں 25 فیصد سے زیادہ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان میں سمارٹ لاک ڈاؤن متعارف کروا دیا گیا ہے جس کے بعد معمولاتِ زندگی چلنا شروع ہوگئے ہیں، حکومت کی جانب سے کچھ ایس او پیز متعارف کرائیں گئے ہیں جن پر عمل کرنا تاجر برادری اور شہریوں پر واجب لازم قرقر دیا گیا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.