اسے کہتے ہیں حکومت۔!! چھوٹے کاروباری افراد کا 3 ماہ کا بل حکومت ادا کرے گی، سب سے بڑی خوشخبری سنادی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے چھوٹے کاروباری افراد کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی۔ وفاقی وزیر نے اپنے ایک ٹویٹ میں اعلان کیا کہ چھوٹے کاروباری افراد کے 3 ماہ کا بل حکومت ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ 80 فیصد سے زائد کمرشل اور

انڈسٹریل میٹرز کو وزیر اعظم کے ” چھوٹا کاروبار امدادی سکیم” سے فائدہ ہوگا۔ اس سکیم کے تحت وفاقی حکومت ملک بھر میں 35 لاکھ چھوٹے کاروباروں کا تین ماہ کا بل ادا کرے گی۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کتنی اور کیسے کرنی ہے؟ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اجلاس میں آج فیصلہ کیا جائے گا۔ گزشتہ وز وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اجلاس ہوا جس میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی تجاویز کو حتمی شکل دے دی گئی۔ اجلاس میں کورونا وائرس کے حفاظتی اقدامات اور معاشی سرگرمیوں میں توازن کی تجاویز پر غور کیا گیا ۔ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کھولنے کی بھی تجویز دی گئی ۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز، وفاقی وزیر حماد اظہر ، معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے شرکت کی ۔ اجلاس میں تعمیراتی شعبے کو بھی کھولنے کی تجویز پیش کر دی گئی۔ ادھر ریلوے کا 10 مئی سے محدود آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ بھی سامنے آیا۔ 8 مئی کو وزیراعظم سے حتمی منظوری لی جائے گی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.