اب بھی کہو کہ ’ ن لیگ کا ہر منصوبہ صاف شفاف تھا۔۔‘ نیو اسلام آباد ائیر پورٹ تیز ہوائیں برداشت نہ کر سکا، ہوائی اڈے کا پورا ٹرمینل ہی اپنی جگہ سے سِرک گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) فاقی دارالحکومت اسلام آباد میں طوفانی تیز ہواؤں اور بارش کے سبب ہوائی اڈے کا ٹرمینل9 اپنی جگہ سے سرک گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ٹرمینل سرک جانے کے باعث مسافر جہاز لگنے کا انتظار کرتے رہے تاہم بعد ازاں مسافروں کو بی6 لاؤنج سے ای1 لاؤنج منتقل کردیا گیا ۔پی آئی اے کی پرواز

پی کی701 کو بھی ٹرمینل نمبر7پر لگا دیا گیا تھا، پرواز پی کی701 کومانچسٹر روانہ کردیا گیا ۔حکام کا کہنا ہے کہ اپنی جگہ سے سرکنے والے ٹرمینل کو بہت جلد اپنی جگہ پر واپس لگا دیا جائے گا۔خیال رہے کہ اسلام آباد ائرپورٹ کا افتتاح دوسال قبل یکم مئی2018 میں ہوا تھا،19 مربع کلومیٹر پر مشتمل ہوائی اڈے پر ناقص تعمیر کے سبب نقصانات معمول بن چکے ہیں۔ خیال رہے کہ 6 روز قبل بھی وفاقی دار الحکومت میں طوفانی ہواؤں اور جھکڑوں کی وجہ سے ایئر پورٹ کے شیشے ٹوٹ گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں طوفانی جھکڑوں سے اسلام آباد ایئرپورٹ کے داخلی دروازوں کو شدید نقصان پہنچا ، تیز جھکڑوں کی وجہ سے داخلی راستوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔تیز ہواؤں نے ایئر پورٹ پرلگی فار سیلنگ کو بھی نقصان پہنچایا اور فار سیلنگ کی چھت گر گئی، تاہم کسی کے زخمی ہو نے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔اس واقعہ سے ایئرپورٹ کی ناقص تعمیر کا پول ایک بار پھر کھل گیا ،تیز ہواؤں سے ڈومیسٹک ڈپارچرلاؤنج کے اسموکنگ زون پر لگا شیشہ بھی ٹوٹ گیا، ناقص سیلنگ تیز ہواؤں کا زور برداشت نہ کر سکی ، سی ون ریموٹ ایریا کی چھت کی سیلنگ بھی نیچے آ گری۔

Sharing is caring!

Comments are closed.