او بی بی!!! نسلی اور اصلی لیڈر اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا ۔۔۔۔ سندیافتہ مجرم نواز شریف کی تصویر پر شہباز گل نے مریم نواز کوناقا بل یقین جواب دے دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ تصویر سوشل میڈ یا پر سامنے آنے کے بعد مریم نواز کی ٹوئٹ پر تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل بھی میدان میں آ گئے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے مریم نواز کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جھلک ضرور دیکھائیں بار بار

دیکھائیں کیوں کہ اسی جھلک سے عوام کو پتہ چلتا ہے کہ میاں صاحب کبھی بھی اس طرح سے بیمار نہیں تھے-عوام سے اداروں سے جھوٹ بولا گیا۔ اخلاقیات کا لیول یہ ہے کہ پہلے دبا کر جھوٹ بولا جاتا ہے پھر اس پر ناز کیا جاتا ہے۔ اب اس میں تو آپکا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ یعنی الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،محترمہ آپ شدید غلط فہمی کا شکار ہیں؛پاکستانی عوام اس تصویر کو دیکھ کرغصے میں ہیں کہ کس طرح ایک سندیافتہ مجرم نے نظام کا مذاق اڑایا اور فرارہوگیا،اس تصویر نے پھر ثابت کردیا کہ آپکا ہر بیان جھوٹ پر مبنی ہوتا ہے چاہے اپنی جائداد بارے ہو یا صحت بارے۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا خوف؟ ایک جھوٹ بول کر بھاگی ہوئی شخصیت سے کیا خوف ہو سکتا ہے کسی کو۔آپ خوفزدہ ہیں کہ کس طرح بچائیں لوٹی ہوئی دولت سے بنائی لندن کی وہ پراپرٹیاں جو آپ کی کبھی تھی نہیں۔خوفزدہ تو وہ ہیں جن کہ بیٹے سمدھی بتیجھے لوٹ مار کے مقدمات میں مفرور ہیں۔ڈریں آپ لوگ اللہ کی سزا سے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر مملکت طلال چوہدری نے ڈاکٹر شہباز گل پر شدید تنقید کرتے ہوئے ایسا سنگین ترین الزام عائد کر دیا ہے کہ جان کر ہر کوئی ہکا بکا رہ جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے ڈاکٹر شہباز گل کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صرف عمران نیازی ہی خواتین کو ہراساں کرنے پر یونیورسٹی سےنکالے گئے بدنام کردار شہباز گل کو ترجمانی کی نوکری دے سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز گل اب یہ نہ کہہ دے ایشیاء کی جدید ترین پنجاب فارنزک سائنس لیبارٹری شہباز شریف نے نہیں عمران نیازی نے بنائی؟ شہباز گل یہ نہ کہہ دیں کہ قلب اور گردوں کے ہسپتال شہباز شریف نے نہیں، عمران نیازی نے بنائے ہیں۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز گل یہ نہ کہہ دیں کی پنجاب میں 56 ہسپتال اور ڈی ایچ کیوز عمران نیازی نے بنائے ہیں شہباز گل بتائے کہ7 سال میں خیبر پختونخواہ میں عمران نیازی کو کسی ہسپتال میں ایک نیا کمرہ بنانے کی توفیق بھی نہ مل سکی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.