20 کروڑ روپے اور 1 عالی شان گھر۔۔!! عظمیٰ خان کو بڑی پیشکش، آفروں کے بعد پاکستانی اداکارہ نے کیا فیصلہ کر لیا؟

لاہور ( نیوز ڈیسک ) اداکارہ عظمیٰ خان کا کہنا ہے کہ کیس فائل کرنے سے قبل دل چاہا کہ اپنی زندگی کا خاتمہ کر لوں، تشدد کا شکار اداکارہ عظمیٰ خان نے وی لاگروقار ذکا کو انٹر ویو دیا جن میں انہوں نے کہا کہ کیس فائل کرنے سے قبل میرا دل کر رہا تھا کہ اپنی ہی زندگی کا خاتمہ کر لوں

میں نے خود کو کمرے میں بند کر دیا تھا پھر میرے وکیل نے میرا ساتھ دیا ۔اس حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے عظمیٰ خان کے وکیل حسان نیازی نے کہا کہ جب مجھے دونوں بہنیں ملی تو اپنی زندگی ختم کرنے کے در پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عظیٰ خان کو20 کروڑ روپے اور دبئی میں گھر تک کی آفر کی گئی ہے۔ حسان نیازی نے کہا کہ ایف آئی آر پر درج نمبر پبلک ہو گیا ، لوگوں نے 24 گھنٹے عظمیٰ خان فون بجتا رہا ۔ عظمیٰ خان کو ہر طرح کے میسج کئے جا رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر درس بھی دیئے جا رہے ہیں ۔لوگوں کو مصیبت یہ ہے کہ عام گھر کی لڑکی عظیٰ بزنس مین ملک ریاض کے خاندان کے سامنے کیسے کھڑی ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار عمبر کا ٹرینڈ چلایا جائے۔ادکارہ عظمیٰ خان پر تشدد کے معاملے پر وقارذکا بھی سامنے آئے تھے ۔ اپنی یوٹیوب ویڈیو میں پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ ملک ریاض کی سوشل میڈیا ٹیم اس واقعے کے بعد مجھ سمیت مختلف بلاگرز سے رابطہ کر رہی ہے اور پیسوں کی پیشکش کی جا رہی ہے کہ اس واقعے کا رخ ملک ریاض سے ہٹا دیا جائے۔ویڈیو میں بات کرتے ہوئے وقار ذکا نے ملک ریاض کو مذکورہ خاتون کو جیل بھیجنے کے لئے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا ہے۔ وقار ذکا کا کہنا تھا کہ ہم یہ بھی مان لیتے ہیں کہ اس خاتون کا آپ سے کوئی تعلق نہیں، لیکن آپ اسے جیل بھیجوا سکتے ہیں۔ معروف سوش میڈیا شخصیت وقار ذکا نے یہ بھی چیلنج کیا ہے کہ ان کے پاس وہ آڈیو کالز کی ریکارڈنگ بھی موجود ہیں جس میں مجھے پیشکش کی گئی ہے کہ پیسے لے کر میں ملک ریاض کے حق میں ویڈیو بناؤں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.