عزت دینے والی ذات صرف اللہ کی۔!!! پہلا جہاز لنگر انداز ہو گیا۔! بھارت کا خواب چکنا چور، کارگو کونسا اہم سامان لے کر گوادر پہنچا؟ عاصم سلیم باجوہ نے وضاحت دیدی

گوادر (ویب ڈیسک) عزت دینے والی ذات صرف اللہ کی ۔پہلا کارگو جہاز کیا اہم سامان لے کر گوادر پہنچا ؟عاصم سلیم باجوہ نے بتا دیا۔ اطلاعات کے مطابق معاون خصوصی وزیر اعظم برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ گندم اور یوریا کی سپلائی لیے پہلا کارگو جہاز گوادر پورٹ پہنچ گیا ہے۔

معاون خصوصی کے مطابق کارگو شپ افغان ٹرانزٹ تجارت کے لئے گندم اور یوریا لیکر اس ہفتے گوادر پہنچایا گیا۔معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ کارگو جہاز کی گوادر بندرگاہ آمد سے کاروباری سررمیاں بڑھیں گی۔ ان کا کہناتھا کہ کارگو جہاز کا گوادر پہنچنا مقامی معیشت سے متعلق خواب شرمندہ تعبیر ہونا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا پاکستان میں معاشی ترقی کا دورشروع ہوچکا ہے، یہ کرونا کی وبا نہ پھیلتی تو پاکستان نے بڑی تیزی سے معاشی ترقی کی اڑان بھرنی تھی۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے ٹویٹ پیغام میں بتایا کہ مقامی معیشت کے لیے یہ خواب کی تعبیر ہے، اس سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا پہلا جہاز گوادر پہنچ گیا،یہ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے خواب کی تعبیر ہے۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے کہتے ہیں پہلا بلک کارگو جہاز گوادر پہنچ گیا۔ جہاز میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا گندم اور یوریا موجود ہے۔ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے یہ خواب کی تعبیر ہے،اس سے کاروباری سرگرمیوں کوفروغ حاصل ہوگا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.