عوام کو لوٹ کر شوگر مل بناوپھر عوام کے پیسے سے اسےچلاؤ اورپھرمہنگائی کی صورت انکومزیدلوٹو۔۔۔ڈاکٹر شہباز گل نےوزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو دن میں تارے دکھا دیئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ایک بار پھر سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کو نشانے پر لیتے ہوئے سندھ حکومت کی جانب سے اومنی گروپ کو چینی پر دی جانے والی سبسڈی کے حوالے سے ایسے اعداد و شمار پیش کر دیئے ہیں کہ ہر کوئی

حیران رہ جائے گا۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹس کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ 13 مئی کو شوگر انکوائری کمیشن نے وزیراعلی سندھ کو انکوائری کیلئے بلایا لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے اور نہ ہی کوئی جواب دیا، کمیشن نے وزیر اعلی سندھ سے 4 ارب سے زائد کی سبسڈی کے بارے میں سوال کرنے تھے۔ عوام کو لوٹ کر شوگر مل بناو،عوام کے پیسے سے اسےچلاؤ پھرمہنگائی کی صورت انکومزیدلوٹو۔ڈاکٹر شہباز گل کاکہناتھاکہ سندھ حکومت نے اومنی گروپ کو 901.02 ملین کی سبسڈی دی جو کہ تقریبا 9 ارب روپے سے زائد کی رقم بنتی ہے،اومنی گروپ کی آٹھ شوگر ملز نے یہ سبسڈی 2015 سے 2018 کے دورانیہ میں لی،سال2015میں476.47ملین روپےاورسال2017میں424.56ملین روپے کی سبسڈی دی،اس کا جواب دیں۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ایک بار پھر نون لیگ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آلِ شریف منی لانڈرنگ،اقربا پروری اور کرپشن کی صورت میں ٹی ٹی کی سیاست کررہی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ترجمان (ن) لیگ کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ پبلک کی گئی ہے،آٹا چینی کمیشن کی رپورٹ لیگی قیادت کی سیاست پر کالا دھبہ بن کرسامنے آچکی ہے،جس پر لیگی ترجمان چیخنے چلانیاوردشنام طرازی کی صورت میں ٹاں ٹاں کی سیاست کررہیہیں۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ لیگی قیادت اشتہاری نوازشریف اور خودساختہ روپوش شہبازشریف کو بچانے کے لئے الزام تراشیوں میں مصروف ہیں،تحقیقاتی رپورٹ کی صورت میں لیگی قیادت کی سیاست اوراخلاقیات کی دھجیاں اڑگئی ہیں،آلِ شریف منی لانڈرنگ، اقرباپروری اورکرپشن کی صورت میں ٹی ٹی کی سیاست کررہی ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ دو ہزار سترہ میں عالمی منڈی میں چینی کی قیمت100ڈالرفی ٹن زائد تھی،شاہدخاقان عباسی نے آل شریف کوخوش کرنے کے لیے20ارب کی صورت میں تاریخی سبسڈی دی۔فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ سستی روٹی اورآٹا سبسڈی کے نام پرعوام کو اربوں کا چونا لگانے والے شوبازشریف تھے،سب جانتیہیں حمزہ شہباز پولٹری مافیا کے ذریعے اپنی جیبیں بھرتے رہے مگر تحریکِ انصاف کورونا کے باعث مشکل حالات میں بھی عوام کوریلیف دے رہی ہے۔صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ گرانفروشی کیخلاف تمام اضلاع میں انتظامیہ کی کارروائیاں،جرمانے اورگرفتاریاں جاری ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.