’’ چین نے بھارت کی ’ ریکھا ‘ اور ’سیما‘ دونوں کو ۔۔۔‘‘ مشہور یوٹیوبر ہرجیت سنگھ اولکھ نے ایسی بات کہہ دی کہ بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگ گئی

لاہور ( نیوز ڈیسک ) چین نے بھارت کی سیما اور ریکھا پار کر لی ہے، وی لاگر ہرجیت سنگھ اولکھ نے گلابی اردو میں بھارتی کی چین سے ٹھکائی پر تبصرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق وی لاگر ہر جیت سنگھ اولکھ نے اپنی ویڈیو کے آغاز میں کہا کہ میں آج پنجاب میں بات نہیں

کروں گا ۔ کیونکہ بہت سے بھائیوں کو سمجھ نہیں آتی ، جیت سنگھ اولکھ نے گلابی اردو میں بات کرتے ہوئے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ چین ہمارے علاقے میں5کلو میٹر تک اندر گھس گئی ہے۔جہاں اس نے ہمارہ سیما اور ریکھا کو پار کر لیا ہے۔ چین نے ہمارے علاقے میں گھس کر اپنے جھنڈے گارڈ یئے ہیں۔ جیت سنگھ اولکھ نے بھارتی فلموں کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر چین ہمارے علاقے میں 5 کلو میٹر اندر گھسا ہے تو ہم فلموں میں چین کے اندر 20 کلو میٹر تک جائیں گے۔ہمارا اجے دیوگن نورانی چہرے کے ساتھ فلم کے اندر پورے چین کو پیٹے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس او کچھ نہیں ہے۔ ہمارے ہیرو صرف کاغذی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین مسلمان ملک نہیں اس لئے اس کو دھمکی نہیں دی جا رہی ، اگر مسلمان ملک ہوتاتو ہم ان کو لمبی لمبی دھمکیاں دیتے کہ یہ کر دیں گے وہ کر دیں گے۔ جیت سنگھ اولکھ نے کہا کہ بھارت کو اب منہ کی کھانی پڑی ہے۔ نیپال کے ہندو بھی اب جاگ گئے ہیں اور ڈنڈا دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ جیت سنگھ اولکھ نے کہا کہ آر ایس ایس کہتی ہے کہ فوج کو تیاری میں وقت لگتا ہے ، میں کہتا ہوں کہ آر ایس ایس کو سیما اور ریکھا پر بھیج دیا جائے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جھڑپوں کے دوران بھارتی فوج نے پانچ بار مذاکرات کرنے کی کوشش کی تاہم چینی فوج نے بھارتی کی ایک نہ سنی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.