سرحدوں اور آسمانوں کو ناقابلِ تسخیر بنایا ہے۔۔!! وہ کون ہے جو سب قربان کرکے بھی عہد ِوفا نبھارہا ہے؟یوم تکبیر پر مریم نواز کا ٹوئٹ، فواد چوہدری بھی میدان میں آگئے، (ن) لیگ کو آئینہ دکھا دیا

لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی مشکل اور کوئی قربانی نہ کبھی پہلے نواز شریف کی خدمت کی راہ میں رکاوٹ بنی اور نہ کبھی آئندہ بنے گی،کون ہے جس نے اس چمن کو سنوارا ہے۔ پاکستان کی جانب سے کیے جا نے والے ایٹمی

دھماکوں کے 22 برس مکمل ہونے پر سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ یوم تکبیر ہر سال نواز شریف کی اپنی مٹی سے وفا کی داستان سناتا ہے۔ وہ داستان جو وفاؤں سے شروع ہو کر جعلی سزاؤں پر ختم ہوتی ہے۔ مگر سلام ہے نواز شریف پر کہ کوئی مشکل اور کوئی قربانی نہ کبھی پہلے نواز شریف کی خدمت کی راہ میں رکاوٹ بنی اور نہ انشاء اللہ آئندہ بنے گی۔اپنی ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ پوچھو اس دھرتی کی مٹی کے اِک اِک ذرے سے، اس کے دریاؤں میں بہتے پانیوں کی ایک ایک بوند سے کہ کون ہے جس نے اس چمن کو سنوارا ہے، اس کی سرحدوں کو اور آسمانوں کو ناقابلِ تسخیر بنایا ہے۔ وہ کون ہے جو سب قربان کرکے بھی عہد ِوفا نبھارہا ہے اور نبھاتا رہے گا۔

مریم نواز کے اس ٹویٹ پر وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی میدان میں آگئے اور انہیں مخاتب کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی پروگرام پاکستان کے سائنسدانوں کا قابل فخر کارنامہ ہے، کسی ایک سیاسی شخصیت کا سیاسی دکان چمکانے کیلئے جوھری پروگرام کا کریڈٹ لینے کی کوشش افسوسناک ہے، اس راہ میں کامیابی کن جان جوکھوں سے ملی، قربانی کی داستان نہ تو کھنگالیں نہ ہی ایسے حساس معاملے پر سیاست کریں

Sharing is caring!

Comments are closed.