عید سے پہلے عیدی۔!! سرکاری ملازمین کو بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بجٹ کی آمد ہو یا کوئی مذہبی تہوار سرکاری ملازمان کی خواہش ہوتی ہیں کہ اُنہیں چھٹیاں بھی ملیں اور اضافی تنخواہ بھی تاکہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ خوشیوں کو دوبالا کر سکیں کیونکہ مہنگائی کی وجہ سے تنخواہ میں گزارہ مشکل ہوتا جا رہا ہے اب سرکاری ملازمان کے لئے بڑی خوشی کی خبر آ گئی ہے۔

 واپڈا نے عیدالفطر پر ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق واپڈا کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کی منظوری کے بعد بونس دینے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا، نوٹی فکیشن کے مطابق کورونا وباء کے دوران بجلی کی پیدوار کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر دفتر امور کو چلانے کے لئے ملازمین نے کام کیا، اس لئے ملازمین کو ایک تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔واپڈا کی جانب سے ملازمین کو عیدالفطر سے قبل بونس کی ادائیگی کر دی جائےگی۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت بھی سرکاری ملازمین اورپنشنرر کو عید الفطر سے قبل تنخواہیں اور پنشن دینے کا فیصلہ کرچکی ہے۔ قبل ازیں تنخواہیں اورپنشن کی ادائیگی کے لئے اکاؤنٹنٹ جنرل آفس20 مئی تک متحرک ہو نے کے احکامات جاری کئے گئے تھے مگر نئےنوٹی فکیشن کے مطابق ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے گی۔ سرکاری ملازمین کومئی کی تنخواہ18مئی کوملےگی، پنجاب حکومت نےمئی کی تنخواہ18مئی کودینےکانوٹی فکیشن جاری کردیا، محکمہ خزانہ نے18مئی تک تنخواہیں جاری کرنے کے لئےاےجی آفس کوخط بھی لکھ دیا۔گزشتہ روز وفاقی حکومت نے بھی اہم فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرکاری ملازمین کی عید الفطر کی خوشیوں کو دوبالا کرنے لئے تنخواہیں اور پنشن جاری کردیں جائیں گی، وفاقی حکومت نے ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن 21 مئی کو جاری کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

Sharing is caring!

One response to “عید سے پہلے عیدی۔!! سرکاری ملازمین کو بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری”

  1. Sir salary bonus sab ko milay ga