ارتغرل غازی سے بھی بڑا ہیرو۔۔!! خلیل الرحمان قمر کس اسلامی ہیرو پر ڈرامہ لکھنے جا رہے ہیں؟ مداح بے صبری سے انتظار کرنے لگے

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) معرو ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ ہم نے اسلامی تاریخ کے ایک بڑے ہیرو سے متعلق سیریل بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق خلیل الرحمان قمرنے نجی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اسلامی تاریخ کے ایک بڑے ہیرو
سے متعلق سیریل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں اس حوالے سے مختلف کتابوں کا مطالعہ کررہا ہوں اور اس ہیرو پر ریسرچ کررہا ہوں ۔ ایک ہفتے میں لکھنے کا آغاز کردوں گا۔خلیل الرحمان قمر نے دعویٰ کیا کہ وہ جس ہیرو پر ڈرامہ لکھنے جارہا ہوں وہ ارطغرل سے بھی بڑا ہیرو ہے اور میرا پسندید ہے اور تمام مسلم امہ کا ہیرو ہے۔خلیل الرحمان قمرکے مطابق پروڈکشن ہاؤس سکس سگما اسے پروڈیوس کرے گا ، اس ڈرامہ کے ڈائریکٹرندیم بیگ ہوں گے جبکہ مرکزی کردار ہمایوں سعید ادا کریں گے۔خلیل الرحمان کس اسلامی تاریخ کے ہیرو پر سیریل بنارہے ہیں، انہوں نے یہ بتانے سے انکار کیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ یہ سیریل بڑے پیمانے عالمی اسٹینڈرڈکومدنظررکھتے ہوئے بنائی جائے گی اور معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ یہ سیریل ایک بہت بڑے نام پربنائی جا رہی ہے اور ہمارے کام کو ہرمسلمان سراہے گا۔اس میں کسی قسم کا فکشن شامل نہیں ہوگا۔خلیل الرحمان قمر بہت جلد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اس حوالے سے اعلان کریں گے۔خلیل الرحمان قمر نے مزید کہا کہ یہ وقت ہے کہ ہم اپنے ہیروزکو نئی نسل کے سامنے متعارف کروائیں جنہیں علم نہیں کہ وہ کون تھے ۔خلیل الرحمان قمر نے ارطغرل بنانے والوں اور طیب اردوان کو سلام پیش کیا اور وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کو بھی سراہا، انکا کہنا تھا کہ ارطغرل مسلمانوں کا ہیرو تھا جس کے حوالے سے سیریل ترکی بنائے یا کوئی اور ملک، ہیرو تبدیل نہیں ہوتے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں ارتغرل ڈارامہ سیریل کو لے کر کافی تنقید کی جا رہی ہے، شان اور ریما کی جانب سے اس ڈرامہ سیریل کی مخالفت کی گئی ہے جبکہ کچھ سیاستدانوں نے بھی اعتراض اُٹھایا ہے کہ اس غیر ملکی ڈرامہ سیریل کو پاکستان ٹیلی ویژن پر کیوں دکھایا جا رہا ہے؟

Sharing is caring!

Comments are closed.