پاکستان کی مسلح افواج نے کیا فیصلہ کر لیا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازعہ۔ چین نے جھڑپ سے پہلے ہی پاکستان کو آگاہ کر دیا تھا۔ چین اور بھارت کے درمیان اس وقت جاری لڑائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار صابر شاکر نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ چین نے جھڑپ سے

ایک دن قبل ہی پاکستان کو اس سے آگاہ کر دیا تھا۔تجزیہ نگار نے انکشاف کیا ہے کہ چونکہ پاکستان اور چین دوست ممالک ہیں، اس لئے چین نے پاکستان کو آگاہ کر دیا تھا کہ بھارت پاکستان کی طرف بھی حملہ کرنے کے بارے میں سوچ سکتا ہے۔ تا ہم صابر شاکر نے مزید انکشاف کیا ہے کہ اس اطلاع کے بعد پاکستان نے بھی بھارتی فوج کی جانب سے کچھ علاقوں میں نقل وحرکت دیکھی ہے۔لیکن صابر شاکر نے پاکستان اور چین کی دوستی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چین نے جھڑپ سے ایک دن قبل ہی پاکستان کو اس سے آگاہ کر دیا تھا اور پاکستان کو آگاہ کر دیا تھا کہ بھارت ان کی طرف بھی آ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایک مرتبہ پھر بھارت اور چین کے درمیان لداخ کے علاقے میں جھڑپ ہوئی تھی جس کے بعد چینی فوج نےجھڑپ میں20بھارتی فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔برطانوی اخبار نے اس حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت کو خود بھی اس بات کے بارے میں علم نہیں ہے کہ جوان زندہ ہیں یا مارے گئے ہیں۔ان کے لاپتا ہونے والے فوجیوں کے بارے میں حتمی طور پر یہ اطلاع موصول نہیں ہوئی کہ وہ زندہ یا مارے جاچکے ہیں۔یہ واقعہ ایک ایسے موقع پر رونما ہوا ہے جب دونوں ملکوں کے درمیان کئی ہفتوں سے سرحد پر تناﺅ جاری ہے اور فریقین کی جانب سے اضافے دستے سرحد پر تعینات کردیے گئے تھے‘ساڑھے تین ہزار کلومیٹر طویل سرحد پر جوہری طاقت کے حامل دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان مستقل بنیادوں پر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں، یہاں باقاعدہ طور پر سرحد پر حد بندی نہیں کی گئی لیکن کئی دہائیوں سے یہاں ایک بھی ہلاکت نہیں ہوئی تھی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *