پاکستا ن کے متعدد علاقوں میں خوفناک زلزلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔مانسہرہ ،نوشہرہ، مردان ،وادی تیرہ اور شانگلہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلے کا مرکز تاجکستان تھا۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔جبکہ گہرائی 112 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔لوگ کلمہ طیبہ کا ذکر کرتے ہوئے اپنے

گھروں سے باہرآ گئے۔لوگوں کے درمیان شدید خوف و حراس پایا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جب لوگوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے تو وہ کلمہ طیبہ کا ذکر کرتے ہوئے اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ اس کے علاوہ صوابی اوراس کے گردنواح میں بھی زلزے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ترکی کے شمالی صوبہ بنگول میں 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ بنگوول کے گورنر دفتر نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ جبکہ ترک فوج کا جائزہ ٹاور گرنے سے ایک سکیورٹی گارڈ جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ ترکی کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے گزشتہ شام کو ضلع کرلیووا اور اس گردونواح کے کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے جبکہ زلزلے کا مرکز ضلع کارلیووا تھا جس کے باعث درجنوں گھر اور عمارتوں کو نقصان پہنچا اور متعدد دیہاتوں میں ایک بچے سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے، بچہ گھر کی چھت گرنے سے زخمی ہوا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *