بریکنگ نیوز: سینتھیا رچی نے رحمٰن ملک کے خلاف بالآخر بڑا قدم اُٹھا لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینتھیا نے رحمان ملک کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق امریکی خاتون بلاگر سینتھیا رحمان ملک کے خلاف عدالت پہنچ گئی۔ امریکی خاتون بلاگر سینتھیا نے رحمان ملک کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا، سیشن جج نے سینتھا رچی

کی درخواست پر پولیس سے 27 جون کو جواب طلب کر لیا، سینتھیا نے رحمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی۔ سیشن کورٹ کے جسٹس جاوید اقبال نے پولیس سے جواب طلب کر لیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ‏اسلام آباد ہائیکورٹ نےایف آئی اے کوسنتھیا کیخلاف کارروائی سے روکنے کی استدعا مسترد کر دی تھی،‏اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سنتھیا ڈی رچی کی درخواست پر فیصلہ سنادیا، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ‏ایف آئی اے سنتھیاڈی رچی کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں مقیم امریکی خاتون بلاگر سنتھیا رچی نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر سنگین الزامات لگائے ہیں،سنتھیا رچی نے اپنے ویڈیو پیغام میں سینیٹر رحمان ملک پر زيادتی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کیساتھ یہ واقعہ 2011ء میں پیش آیا، جب وہ وفاقی وزیر داخلہ تھے۔ سنتھیا رچی نے اپنی ویڈیو میں اس کے علاوہ دعویٰ کیا کہ سابق وزیر صحت مخدوم شہاب الدین نے بھی ان کیساتھ بدسلوکی کی تھی۔ سابق وزيراعظم یوسف رضا گیلانی نے ان کیساتھ تب دست درازی کی جب، وہ ایوان صدر میں مقیم تھے۔ سینتھیا کی جانب سے پیپلز پارٹی کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے، پی پی حکام نے امریکی خاتون کے خلاف ایف آئی اے، ڈی جی آئی ایس آئی کو درخواستیں بھی جمع کروا دی‌ ہیں، سینیٹر رحمان ملک، سینیٹر سحر کامران اس حوالہ سے متحرک ہیں تا ہم سینتھیا پیپلز پارٹی کے حوالہ سے آئے روز نئے انکشافات سامنے لے کر آ رہی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *