پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی۔۔۔فضل الرحمٰن کو تو ہم عبرت کا نشان بنائیں گے اور جو آزادی مارچ میں اس کا ساتھ دے گا اس کے ساتھ کیا ہوننے والا ہے؟ حکومت نے دوٹوک اعلان کر دیا

لاہور( ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کا ساتھ دینے والا کرپٹ ٹولہ ان کے ساتھ ہی سیاسی ٹائی ٹینک میں غرق ہو جائے گا،وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے مظلوم کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہوئے اور مسئلہ کشمیر دنیا بھر میں اجاگر ہوا ہے،ماضی کی حکومتوں

نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کوئی آوا ز بلند نہیں کی، پی ٹی آئی کی حکومت نے جس طرح مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھایا ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ ماضی کے کرپٹ حکمران اپنے ذاتی مفاد کے لئے اکٹھے ہوچکے ہیں،ملک کو تباہی دہانے پر پہنچانے میں ان کا ہاتھ ہے،فضل الرحمان کا ساتھ دینے والا کرپٹ ٹولہ ان کے ساتھ ہی سیاسی ٹائی ٹینک میں غرق ہو جائے گا، ذلت و رسوائی عوام سے مسترد ٹولے کا مقدر بن چکی ہے، عوام باشعور ہیں کسی بہروپیے، فریبی کے جھانسے میں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے کرپشن کے مگرمچھوں نے ملک میں اپنے اپنے اقتدار کے دوران لوٹ کی ہے، فضل الرحمان کو اپنی شکست ہضم نہیں ہو رہی یہ دھرنے کا شوق پورا کر لیں یہ ناکام ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ فضل الرحمان شکست خوردہ سیاست دان ہیں اور اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کے لئے دوسروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق نیویارک ٹائمز کے ایڈیٹرز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بہت خطر ناک ہے ، خوف ہے کہ کرفیواٹھنے پر مقبوضہ کشمیر میں قتل عام ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ میری جنرل اسمبلی میں تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کوپتہ چل جائیگا کہ کشمیر میں کیا ہورہاہے ، بھارتی فوجیو ں نے مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ کررکھاہے ۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل کریں گے ، بھارت کوسمجھ نہیں کہ اس کے کتنے خطرناک نتائج بر آمد ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں مداخلت کرے ، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر بات نہیں کرے گا تو کون کرے گا؟ اقوام متحدہ نے فعال کردار ادا نہ کیا توحالات خراب ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر غیر سنجیدہ رویے کا مظاہرہ کررہاہے ، غرور لوگوں کوسمجھدار ہونے سے روکتاہے ، پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں ، حالات خراب ہوسکتے ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *