چھوٹے ملازمین کو تنخواہ نہیں ملتی تو بڑے بڑے اینکرز کو 50،50 لاکھ تنخواہیں کہاں سے دی جا رہی ہیں؟ قاسم سوری نے میڈیا مالکان کا منفی پراپیگنڈا بے نقاب کر دیا

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کا کہنا ہے کہ حکومت آج بھی میڈیا کی سپورٹر ہے، آج بھی نئے چینلز آرہے ہیں، حکومت کی جانب سے میڈیا پر کوئی بھی پابدنی نہیں لگائی جا رہی ، صرف منفی پراپیگنڈا ہے یہ سب۔ تفصیلات کے مطابق نجی

ٹی وی چینل کے پروگرام میں اینکر کے سوال ” بہت زیادہ پابندیاں لگیں میڈیا پر آپ کی حکومت کے آنے کے بعد، کریک ڈاؤن بھی ہوا، بہت سارے لوگ بیروزگار بھی ہوگئے، کچھ میڈیا ہاؤسز کو اشتہار بھی نہیں مل رہے، تو پی ٹی آئی تو میڈیا کا پراڈکٹ ہیں، آپ اقتدار میں آئے ہی میڈیا کی سپورٹ کی وجہ سے ہیں” کا جوابب دیتے ہوئے قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ حکومت آج بھی میڈیا کی سپورٹر ہے، آج بھی نئے چینلز آرہے ہیں، حکومت کی جانب سے میڈیا پر کوئی بھی پابدنی نہیں لگائی جا رہی ، صرف منفی پراپیگنڈا ہے یہ سب، اب اگر میڈیا ہاؤسز کی جانب سے مالزمین کو تنہاء نہیں دی جا رہی تو یہ بات کہاں لکھی ہے میڈیا کے کنٹریکٹ میں کہ ملازمین کو تنخواہ تب دی جائے گی جب حکومت اشتہار دے گی؟ میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی ہوتے ہوئے 1 لاکھ ترانوے ہزار تنخواہ لے رہا ہوں، اور میڈیا میں بڑے بڑے اینکر ز کو 50 لاکھ، کروڑ تنخواہ م،ل رہی ہے تو یہ کہاں سے آرہا ہے؟ میڈیا ہاؤسز کما رہے ہیں تو دے رہے ہیں نہ، ہم تو اپنے سرکاری آفس میں کسی کو چائے بھی نہیں پِلا سکتے سرکاری خرچے سے، عمران خان کا حکم یہی ہے، ہمارے جو مہمان آتے ہیں ہم انہیں کھانا پینا اپنی جیب سے کراتے ہیں، مجھے میرے بھائی سپورٹ کر رہے ہیں، یہاں شہر میں گزارا کرنے کے لیے، بچوں کی فیسیں دینے کے لیے مجھے اپنے گھر سے خرچہ منگوانا پڑتا ہے،

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *