اچھی خبریں آناشروع ۔۔۔ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے نئے کیسز کی شرح نہ ہونے کے برابر ، متاثرہ مریض دھڑا دھڑ صحت یاب ہونے لگے، بڑی خوشخبری سنا دی گئی

دُبئی(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے نئے کیسز کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہوگئی ہے جبکہ مملک میں وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی صحتیابی کی شرح 57 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 14 دن کے اعداد و شمار کا جائزہ لینے سے معلوم ہوا ہے کہ ملک

میں کورونا کے پھیلاؤ میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 14 دنوں کے دوران 5 لاکھ 70 ہزار افراد کا معائنہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں زیرو اعشاریہ 96 فیصد لوگوں کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کی تصدیق کی شرح 25 فیصد رہ گئی ہے جبکہ کرونا وائرس سے ہلاک ہونے کی شرح 0.1 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 14 دنوں میں 5 ہزار 474 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں 9 ہزار 523 افراد شفا یاب ہوئے ہیں، اس عرصے کے دوران 22 مریض جاں بحق ہوئے مگر اس کے مقابلے میں صحتیابی کی شرح میں 57.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ اب تک مملکت میں کورونا کے 47ہزار360مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 311مریض جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 35ہزار 834مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔ ملک میں 31لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جن کا تعلق مختلف علاقوں اور پیشوں سے ہے۔ اماراتی وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ گھروں میں قرنطینہ اختیار کرنے والے افراد کو ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹو آنے تک گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں کوگھریلو قرنطینہ کی پہلی بار خلاف ورزی پر پچاس ہزار درہم کا جرمانہ ہو گا، جبکہ دوسری بار اس خلاف ورزی پر ایک لاکھ درہم کا جرمانہ اور چھ ماہ تک قید ہو گی۔ وزارت کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں عام افراد کے معائنے کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے، اس سے پہلے روزانہ 25 ہزار افراد کا معائنہ ہورہا تھا، اب 40 ہزار کا ہورہا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *