شہبازشریف کا پاسپورٹ بلیک لسٹ جبکہ مریم نواز کے گرفتاری کے وارنٹ جاری ۔۔۔ حکو مت پاکستان نے(ن)لیگ پر بجلیاں گرا دیں

لاہور(ویب ڈیسک) نیب شہبازشریف اور مریم نواز کے خلاف متحرک ہو گئی ہے۔ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار مبشر لقمان نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ روز شہبازشریف کا پاسپورٹ بلیک لسٹ کروا دیا گیا تھا جبکہ مریم نواز کے گرفتاری کے وارنٹ آنے والے ہیں۔

بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیب نے شہبازشریف کا پاسپورٹ اس لئے بلیک لسٹ کروا دیاہے کیونکہ کچھ خبریں گردش کر رہی تھیں جس کے بعد کہا جا رہا تھا کہ شاید شہبازشریف بیرون ملک جانے کی تیاریاں کر رہے ہیں، اس لئے نیب نے پھرتی دکھاتے ہوئے شہبازشریف کا پاسپورٹ بلیک لسٹ کروا دیا ہے جس کے بعد اب وہ ملک سے باہر کہیں سفر نہیں کر سکتے۔اس کے علاوہ مریم نواز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مبشرلقمان نے خبر دی ہے کہ مریم نواز پر ایک اور طوفان آنے والا ہے۔مبشرلقمان نے طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو خاتون کہتی تھی کہ اس کی پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے، لیکن اب مریم نواز کے حوالے سے تفصیلات سامنے آئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے ہزاروں کنال زمین اپنے نام خرید کر منتقل کروائی ہے، اس میں نہ صرف ان کا نام آ رہا ہے، بلکہ اس میں ان کے والد میاں محمد نوازشریف اور چچا کا نام بھی شامل کیا جا رہا ہے۔مبشرلقمان نے بتایا ہے کہ نیب کو ان زمینوں کے کاغذات مل گئے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ مریم نواز نے کمرشل زمین کو زرعی زمین قرار دے کر اسے سستی خرید لیا تھا۔ اس حوالے سے تجزیہ نگار نے بتایا ہے کہ عنقریب مریم نواز کے گھر لیٹر جانے والا ہے جس میں انہیں نیب میں بلایا جائے گا اور جواب جمع کروانے کا کہا جائےگا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اس مرتبہ مریم نواز کو تمام سوالوں کے جوابات جمع کروانے ہوں گے کیونکہ اس مرتبہ تمام زمینیں ان کے نام پر خریدی گئی ہیں، وہ یہہ نہیں کہہ سکتیں کہ اس کا حساب میرے والد یا چچا دیں گے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *