عمران خان میرا اچھا دوست ہے ۔۔۔پاکستان سے کورونا کے مکمل خاتمے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑا قدم اٹھا لیا

لاہور (ویب ڈیسک) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ایکٹیمرا انجکشن کی امریکا سے درآمد کی منظوری دے دی، اور امریکہ نے پاکستان میں سے کورونا کے مکمل خاتمے کے لیے مدد کرنے کا اعلان بھی کیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے ہم صرف جاپان سے میڈیسن درآمد کرتے

تھے، لیکن امریکا سے درآمد پر پابندی تھی، ایکٹیمرا کے بڑے اچھے نتائج آرہے ہیں، لیکن یہ انجکشن ہر بندے کیلئے نہیں ہے، کیونکہ اس کا نقصان بھی ہو سکتا ہے۔انہوں نے وزیراعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ اجلاس میں وزیراعظم کو کورونا کی صورتحال اور انتظامات سے متعلق بریفنگ دی گئی ہے۔ وزیراعظم کو بتایا کہ ہمارے پاس کورونا مریضوں کیلئے 10ہزار بیڈز موجود ہیں۔ پنجاب میں3ہزار 55 مریض داخل ہیں،ان میں تشویشناک مریض 215 ہیں۔ 193مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ ہم نے 540 وینٹی لیٹرز کو اپنے مریضوں کیلئے مخصوص کیا ہو اتھا، ابھی 307 وینٹی لیٹرز خالی ہیں۔لاہور میں پبلک سیکٹرز میں 197اور نجی ہسپتالوں میں 104وینٹی لیٹرز ہیں۔ ہمارے پاس ہسپتالوں میں 30 سے 40 فیصد صلاحیت موجود ہے۔یہ بیڈز اور وینٹی لیٹرز ہمارے لیے اگلے دس دنوں کیلئے کافی ہیں۔اس بیماری کا زیادہ اثر پھیپھڑوں پر ہوتا ہے، اس لیے مزید بیڈز بنائے جا رہے ہیں، این ڈی ایم اے ہمیں جولائی میں مزید ایک ہزار بیڈز دے گا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ میں لوگوں کی تسلی کیلئے بتا رہی ہوں کہ ایکٹیمرا کے بڑے اچھے نتائج آرہے ہیں، ڈریپ کی طرف سے امریکا سے درآمد پر پابندی تھی، جاپان سے کرسکتے تھے، لیکن وزیراعظم نے امریکا سے درآمد کی اجازت دے دی ہے۔یہ ٹرائل انجکشن ہے، جب تک ہم ایک ہزار مریضوں کا علاج کرکے نتائج سامنے نہیں رکھیں گے تو کوئی رزلٹ نہیں دے سکتی۔ یہ یاد رکھنا ہوگا کہ انجکشن تو آجائیں گے، لیکن یہ انجکشن ہر بندے کیلئے نہیں ہے۔کیونکہ کئی لوگوں کو یہ انجکشن نقصان دے سکتا ہے۔ یہ میڈیسن بغیر ڈاکٹر کی ہدایت استعمال نہیں کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں یہ انجکشن بلیک میں فروخت کرنے کی کوشش کی ہے ان کو سخت سزا دیں گے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *