“بہت جلد ایک آڈیو کال لیک ہونیوالی ہے جو تحریک انصاف کیلئے شرمندگی کا باعث بنے گی اور ۔۔” منصور علی خان نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اینکر پرسن منصور علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ بہت جلد ایک آڈیو کال لیک ہونے والی ہے جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں منصور علی خان

نے کہا کہ کہنا تھا کہ ’’ موجودہ حکومت سے تعلق رکھنے والی کسی شخصیت کی آڈیو کال ریکارڈنگ بہت جلد منظر عام پر آنے والی ہے، یہ آڈیو کال پی ٹی آئی حکومت کیلئے بہت ہی شرمندگی کا باعث ہوگی۔ اس حوالے سے تفصیلات بہت جلد سامنے آجائیں گی‘‘۔

منصور علی خان کے اس ٹویٹ پر اینکر پرسن اجمل جامی نے سوالکیا کہ کیا یہ آڈیو کال پنجاب یا لاہور سے تعلق رکھنے والی کسی خاتون کی تو نہیں ؟

اب منصور علی خان کے اس ٹویٹ سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ مبینہ طور پر منصور علی خان کیسے آگاہ تھے کہ کوئی آڈیو لیک ہونے والی ہے، یہ آڈیو اگر غور سے سنی جائی تو لگتا بھی یوں ہے کہ اسے کسی نیوز روم میں ریکارڈ کیا گیا ہے، اور عظمیٰ کاردار کی آڈیو منصور علی خان کے ٹویٹ کے فورا بعد لیک کر دی گئی، یہ آڈیو کہاں ریکارڈ ہوئی ، اس حوالے سے سنیئر اینکر طارق متین بھانڈا پھوڑ دیا ہے، طارق متین کا اپنے ویڈیو بیان میں کیا کہنا ہے؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں :

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *