سینئر اینکر پرسن کامران خان نے بڑی خبر دے دی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) سینئر صحافی کامران خان کا کہنا ہے کہ میرے ذرائع مجھے بتا رہے ہیں کہ یہ بھارت اور چین میں ہونے والے تصادم میں سے بد ترین تصادم ہے، کیونکہ کل چین نے بھارت کے کرنل سمیت 2 نہیں 13 فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی

ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کامران خان کا کہنا تھا کہ ’’ مودی PMO آفس بھارتی فوجی قیادت کل رات سے کھلبلی مچی ہے کیونکہ کل لداخ کے گلوان میں 45 سال میں ہونے والے بدترین چین بھارت فوجی تصادم میں بھارتی کرنل سمیت دو نہیں 13 فوجی ہلاک ہوئے ہیں مودی اور بھارتی میڈیا کو سانپ سونگ گیا نا جنگ نا سرجیکل اسٹرائیک گیدڑ بھڑکیاں ‘‘۔

خیال رہے کہ اس سے کچھ دیر قبل بھارتی میڈیا کے مطابق سرحدی کشیدگی میں مسلسل اضافے کے پیش نظر اس وقت لداخ میں واقع ایک سرحدی چیک پوسٹ پر دونوں ممالک کے اعلیٰ فوجی حکام مذاکرات کرکے صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق انڈین فوجی رات گئے گلوان وادی میں ہونے والی ایک جھڑپ میں مارے گئے۔ بھارتی فوج کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گلوان وادی میں ایک کارروائی کے دوران ہونے والی پرتشدد جھڑپ میں بھارتی فوج کے تین اہلکار جن میں ایک آفیسر بھی شامل تھا مارے گئے۔ اس وقت دونوں ممالک کے اعلیٰ فوجی حکام کشیدگی ختم کرنے کے لیے اجلاس میں شریک ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *