’’بحرانوں کے باوجود کسی قسم کے نئے ٹیکس کا اضافہ نا ہونا عمران خان کی بڑی کامیابی ہے۔‘‘ علی محمد خان نے کپتان کے حق میں آواز بلند کردی

پشاور (ویب ڈیسک) بحرانوں کے باوجود کسی قسم کے نئے ٹیکس کا اضافہ نا ہونا عمران خان کی بڑی کامیابی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیرعلی محمد خان نے بجٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستانی جانتے ہیں کہ جس طرح پاکستان کو بحرانوں سے گزارا گیا

ان حالات میں اس سے بڑھ کراچھا بجٹ نہیں ؔآسکتا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطبق علی محمد خان کہتے ہیں کہ کرونا وائرس نے جس طرح دنیا کی معیشت تباہ کرکے رکھ دی ہے اوربڑے بڑے سے طاقتورممالک بھی معاشی طورپرتباہ ہوچکے ہیں ، ایسے میں پاکستان جیسا ترقی پزیرملک کیسے متاثرہوئے بغیررہ سکتا ہے۔ علی محمد خان کہتے ہیں کہ جب کرونا نے ہماری معیشت کو اس قدرتباہ کردیا ہے ، ان حالات میں اس سے بہتربجٹ نہیں ہوسکتا۔ علی محمد خان کہتے ہیں کہ بس اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس وبائی مرض سے نجات دین اور پاکستان اپنا سفر کامیابی کیطرف جاری رکھے۔ انہوں نے لکھا کہ “بجٹ ۲۰۲۰ کی سب سے اہم بات کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ! مشکل حالات میں ایک دلیرانہ بجٹ ہر ۱۰۰ سال میں کرونا جیسی ایک وباء آتی ہے ہمیں بہادری لیکن احتیاط کے ساتھ اس آزمائش سے نبرد آزما ہونا ہے انشاءاللہ اس بجٹ میں غریب کسان اور چھوٹے تاجر کو بھرپور مدد دینے کی کوشش کی گئی ہے”۔

Sharing is caring!

Comments are closed.