’’میں تمہاری تب سے فین ہوں جب تم کرکٹ کھیلتے تھے۔‘‘ معروف امریکی گلوکارہ عمران خان کی دیوانی نکلی، خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے دل کی بات کہہ دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے دنیا بھر میں لکھوں فین موجود ہیں جو اکثر بیشتر سوشل میڈیا پر عمران خان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں تاہم اب امریکی معروف گلوکار چیر کا کہنا ہے کہ وہ تب سے پاکستانی وزیراعظم کی فین ہیں جب وہ کرکٹ کھیلتے تھے-

امریکی معروف گلوکار چیر کا کہنا ہے کہ وہ تب سے پاکستانی وزیراعظم کی فین ہیں جب وہ کرکٹ کھیلتے تھے- سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی گلوکارہ چیر نے اپنے اکاؤنٹ پر ٹویٹ کیا لکھا کہ جب آپ کرکٹ کھیلتے تھے تو میں آپ کا بہت بڑا پرستار تھا- انہوں نے لکھا کہ میں نے ہمیشہ سوچا کہ آپ بہت مہربان ہیں۔ آپ کی مدد کے لئے بہت بہت شکریہ یہ ایک خواب سچ ہے۔ امریکی گلوکارہ چیر کی اس ٹویٹ پر پاکستانی ٹویٹر صارفین نے خوشی کا اظہار کیا اور گلوکارہ کو سراہتے ہوئے مختلف کننٹس کئے- شمائل نامی صارف نے لکھا کہ وہ ہمیں کیسے مل گیا اس کے لئے گرنا نہیں- یو ایس کی ایک ٹوٹر صارف رین سکارٹ نے لکھگا کہ عمران ایک عظیم لیڈر ہیں ہم ان سے پیار کرتے ہیں- کامران شبیر نامی صارف نے لکھا کہ شکریہ چیری ، آپ نے بھی اس کے لئے بہت کچھ کیا ہے۔ کاش آپ کوویڈ ختم ہونے کے بعد پاکستان تشریف لائیں ۔ مائیک نامی صارف نے لکھا کہ ایک امریکی پولیس افسر نے ایک سیاہ فام شخص کو زبردستی ہلاک کردیا ، جس نے امریکہ کی سڑکوں پر اجتماعی دشمنی کو جنم دیا۔ ہمیں ایک دوسرے کی قدر اور عزت کرنی چاہئے اور نسل پرستی میں نہیں پڑنا چاہئے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ اصل اور جلد کا رنگ کیا ہے …….ایک صارف نے لکھا کہ ہم بھی عمران خآن سے پیار کرتے ہیں- احمد نامی صارف نے لکھا کہ ایک طویل عرصے میں پاکستان کے ساتھ سب سے اچھا معاملہ عمران خان ہی کر رہے ہیں چیر آپ کے مہربان الفاظ کے لئے آپکا کا شکریہ۔ ایک صارف نے لکھا کہ ارے چیر ، عمران خان فین کلب میں خوش آمدید۔ ہم آپ کو مل کر بہت خوش ہیں۔ P.S- میں نوعمر دور سے ہی آپ کا میوزک سن رہا ہوں۔ آپ غیر معمولی ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ہم اس کو کبھی نہیں بھولیں گے چیر، اس کا خواب سچ ثابت ہوا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.