’’خواجہ آصف کس منہ سے عمران خان کو مناظرے کا چیلنج کر رہے مجھے یہ کہہ کر انٹرویو نہیں دیا تھا کہ۔۔‘‘ نامور اینکرپرسن ’’احتشام اے ڈی‘‘ نے خواجہ جی کو وزیراعظم کو چیلنج کرنے پر سُتھرا جواب دیدیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے خطاب کے بعد ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے وزیراعظم کو چیلنج کیا تھا ، ایسے میں ایک اینکر نے خواجہ آصف کو وزیراعظم کے چیلنج کرنے پر جواب دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر

پر اینکر احتشام امیر الدین نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف سے ایک بار اسمبلی میں ملاقات ہوٸ انٹرویو کے لیے میں نے وقت مانگا۔ بولے ”صرف ان اینکرز کو انٹرویو دیتا ہوں جن کے ساتھ comfortable ہوں۔آپ سخت سوال پوچھیں گے۔ سوری۔ “ احتشام امیر الدین کا کہنا تھا کہ اس اخلاقی جرأت کے ساتھ یہ آدمی عمران خان کو مناظرے کا چیلنج دے رہا ہے۔ کوٸ شرم حیا ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزقومی اسمبلی اجلاس میں مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا تھا کہ وزیراعظم نے تقریر میں تاریخ پر جو لیکچر دیا اس میں مغلیہ دور کی تاریخ غلط بیان کی،یہ حکومت تباہی کی علامت ہے ۔ وزیراعظم کا معذرت خواہانہ اور منت سماجت والا لہجہ تھا۔ وزیراعظم نے کسی کی فرمائش پر تقریر کی ، ان کا ایک دوست ہے بچپن کا، اس کو انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اور مجھ میں سے ایک ہی نا اہل ہو گا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کورونا سے پہلے 5 لاکھ لوگ بے روزگار تھے ۔ اب بے روزگار لوگوں کی تعداد کروڑ سے اوپر ہے ۔ آسٹریلیا کہتا ہے کہ 23 فیصد وائرس کے کیس پاکستان سے آئے ۔ اب ہم کورونا کو برآمد کر رہے ہیں۔ہم حقیقت سے آنکھیں نہیں چرا سکتے ۔ان کے اپنے وزیر کہتے ہیں کہ تبدیلی نہیں آئی۔ یہ حکومت تباہی کی علامت ہے ۔ یہ سیاست چھوٹے شہروں کے قصبوں میں ہوتی ہے جو وزیر اعظم نے دو سال میں کی ہے ۔ قوم پرنازل ہونے والاعذاب ختم کرنا ہے تو موجودہ حکومت سے جان چھڑانا ہو گی۔ وزیر اعظم جب قوم سے وعدے کر رہے تھے تو ان کو اعداد و شمار چیک کرنے چاہیے تھے ،اگر اتنی بری صورت حال تھی تو وعدے نہ کرتے ، وزیر اعظم نے غلط اعداد و شمار ایوان میں پیش کیے ، خدا کا واسطہ وزیر اعظم یہاں آکر تاریخ اور جغرافیہ کا لیکچر نہ دیا کریں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *