’’ خان کبھی غریبوں کے حق پر کمپرومائز نہیں کرے گا، مافیا کا علاج شروع ہوچکا، بس ۔۔۔۔‘‘ ڈاکٹر شہباز گل نے پاکستانی قوم سے خصوصی اپیل کر دی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی رہنماء ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو لگتا ہے کہ خان کسی مافیہ کہ آگے ہار مانے گا تو پھر آپ انہیں جانتے ہی نہیں۔عمران خان وزیراعظم اپنی فیکٹریاں بنانے نہیں بنا۔خان کبھی غریب کہ حق پر کمپرومائز نہیں کرے گا۔تفصیلات

کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ ’’اگر کسی کو لگتا ہے کہ خان کسی مافیہ کہ آگے ہار مانے گا تو پھر آپ انہیں جانتے ہی نہیں۔عمران خان وزیراعظم اپنی فیکٹریاں بنانے نہیں بنا۔خان کبھی غریب کہ حق پر کمپرومائز نہیں کرے گا۔ یقین رکھیں مافیہ کا علاج شروع ہو چکا۔بس تھوڑا انتظار. 24 سال کی جدوجہد رائیگاں نہیں جائے گی‘‘۔

شہباز گل کی جانب سے ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان کی ایک تصویر بھی شیئر کی گئی جو کہ غالباً انتخابات 2018 سے قبل کی ہے جب عمران خان انتخابات کی بھر پور انداز میں تیاری کر رہے تھے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *