لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب ، کئی بھارتی چوکیاں نشانہ بن گئیں

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب ، کئی بھارتی چوکیاں نشانہ بن گئیں
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے 13 سالہ لڑکی شہید جبکہ بچی کی والدہ اور 12 سالہ بھائی شدید زخمی ہوگئے ۔
۔

پاک فوج نے بھرپورجوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی،بھارتی فوج نے حاجی پیر اور بیدوری سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ رات شہری آبادی کونشانہ بنایا،فائرنگ سے بیدوری سیکٹر کے مینسر گاوَں کی 13 سالہ لڑکی اقرا شبیر شہید ہوگئی۔

جبکہ بچی کی والدہ اور 12 سالہ بھائی شدید زخمی ہوئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھرپورجوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *