کورونا وائرس: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ ہزاروں نئے کیس سامنے آگئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 3,138نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 74افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 ہزار 33ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 3,138افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد

متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 98ہزار 883ہو گئی ہے جبکہ 73 اموات کے ساتھ جاں بحق افراد کی کل تعداد 4,035جب کہ تاہم 86ہزار 906افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز اس وقت سندھ میں ہیں جہاں تعداد 76ہزار 318تک پہنچ گئی ہے جبکہ پنجاب میں 72ہزار 880، کے پی کے میں 24 ہزار 943، اسلام آباد میں 12ہزار 206، گلگت بلتستان میں 1417، بلوچستان میں 10ہزار 116ور آزاد کشمیر میں اب تک 1003افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے ۔کورونا وائرس کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 74افراد دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد مجموعی اموات 4035ہو گئیں ہیں ، سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں ہیں جہاں تعداد 1,656ہو گئی ہے ، سندھ میں 1,205، کے پی کے میں 890، اسلام آباد میں 120، گلگت بلتستان میں 23 ، بلوچستان میں 113اور آزاد کشمیر میں 28افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔سب سے زیادہ مریض سندھ میں صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ چکے ہیں جن کی تعداد 41ہزار 992 ہے ، پنجاب میں 21 ہزار 340، کے پی کے میں 11 ہزار 804، اسلام آباد میں 6 ہزار 529، گلگت بلتستان میں 1027، بلوچستان میں 3,768اور آزاد کشمیر میں اب تک 3,768افراد وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔دنیابھرمیں کوروناسےمتاثرافرادکی تعداد 99لاکھ 10ہزارسےتجاوزکرگئی جبکہ کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد4 لاکھ 96ہزار 991ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آخری اطلاعات تک دنیابھرمیں کورونا کے 53لاکھ 60ہزار798 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے جب تک اس موذی مرض کی ویکسین دریافت نہیں ہو جاتی تب تک اسکا واحد علاج احتیاط ہے ، عوام جتنی بھی احتیاط کریں گے اتنے ہی وہ محفوظ رہے گے اور اس موذی مرض سے بچیں رہے گے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *