وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایک اور کارنامہ کر دکھایا!اس بار تو عمران خان بھی شاباش دیئے بنا نہ رہ سکیں گے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کچھ دن قبل ایک انٹرویو میں پارٹی کے اندر ہونے والی رسا کشی پر روشنی ڈالی اور کئی بڑے دعوے کیے جو کہ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کو ناگوار گزرے اور ان سے استعفیٰ کا بھی مطالبہ کر دیا تاہم

اب فواد چوہدری نے ایک بڑا کارنامہ انجام دیدیا ہے جس پران کی تعریف کی جارہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹویٹر پر خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ” الحمداللہ پاکستان میں بنے وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ اس ہفتے این ڈی ایم اے کے حوالے کر دی جائے گی ، این آر ٹی سی کو بہت مبارک ہو ، اگلے تین ڈیزائن بھی آخری مراحل میں ہیں جس کے بعد ہم دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہوں گے جو کہ پیچیدہ میڈیکل مشینیں بناتے ہیں ، یہ تمام مشینیں EU Standards کے مطابق ہیں۔“

خیال رہے کہ فواد چوہدری نے گزشتہ روز ایک انٹریو میں تحریک انصاف کے رہنماوں جہانگیر ترین اور اسد عمر کے درمیان رسہ کشی کا انکشاف کیا اور بتایا کہ پہلے جہانگیر ترین نے اسد عمر کو نکلوایا اور پھر اسد عمر نے جہانگیر ترین کی چھٹی کرادی۔جس کے بعد وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمراور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان سے فواد چوہدری سے استعفیٰ لینے کا مطالبہ کیا تھا،دونوں وزراءنے روز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی کی تھی۔اسد عمر اور شاہ محمود نے وزیراعظم سے کہا کہ جہانگیرترین کیخلاف کوئی سازش نہیں کی نہ ہی کسی سازش کا حصہ ہیں، فواد چوہدری کیخلاف کارروائی نہ ہوئی تو نرمی کا تاثرجائےگا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *