یہ بھی فراڈیہ تھا؟ نیب راولپنڈی کی اب تک کی سب سے بڑی ریکوری، کس سے 1 ارب 95 کروڑ روپے نکلوا لیے؟ تصدیق ہوگئی، پاکستانیوں نے سر پکڑ لیے

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) ہاؤسنگ سوسائٹیز کے ذریعے فراڈ کرنے والوں کیخلاف نیب راولپنڈی نے گھیرا تنگ کردیا۔ رہائشی اسکیموں کے نام پر جعل سازی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔نیب راولپنڈی کو فراڈ ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف کارروائی کے دوران بڑی مل گئی۔ فلم اسٹار لکی علی نے پلی بارگین کرکے ایک ارب 95 کروڑ روپے واپس

کردیئے۔فلم اسٹارلکی علی نے عوام کودھوکا دینے اعتراف کرتے ہوئے نیب سے پلی بارگین کی۔جسے نیب راولپنڈی کی اب تک کی سب سے بڑی ریکوری کہا جارہا ہے۔قومی احتساب بیورو کےمطابق لکی علی نے11جعلی رہائشی اسکیموں کے نام پر9 ہزار لوگوں کو لوٹا۔ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ریکارڑ میں لکی علی کی ایک بھی ہاؤسنگ سوسائٹی رجسٹرڈ نہیں۔ فلم اسٹار مختلف ناموں سے ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تشہیر کرکے عوام کو دھوکا دے کر رقم بٹورتے رہے۔نیب حکام کے مطابق لکی علی سے ریکور کی گئی رقم متاثرین کو واپس کی جائے گی۔

واضح رہے کہ میاں وسیم عرف لکی کی 65سالہ اداکارہ انجمن کی لکی علی سے کچھ عرصہ قبل شادی ہوئی تھی جو چند ماہ ہی چل پائی۔ ۔ اداکارہ انجمن کے پہلے خاوند مبین ملک کو 2013 میں قتل کردیا گیا تھا۔ جس کے بعد لکی علی اور انجمن گزشتہ سال جون میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جب کہ انجمن کو اُن کے شوہروسیم لکی نے حق مہرکے طور پر دو کروڑ روپے، ہنڈا کار، دو کنال کا گھر، اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 20 پلاٹس دیئے تھے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *