بریکنگ نیوز: عمران خان پاکستان کامثبت تاثر پوری دنیا پر قائم کرنے میں کامیاب ۔۔۔ کونسے بڑے ممالک نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کر دیا؟ پاکستان کا خزانہ لبا لب بھرگیا

کراچی(ویب ڈیسک) رواں مالی سال کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں 91 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، غیر ملکی سرمایہ کاری 2 ارب 40 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی 2020 میں غیر ملکی سرمایہ کاری 12 کروڑ ڈالر رہی جبکہ مالی سال 20-2019 کے ابتدائی 11 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری

91 فیصد اضافے سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق چین نے سب سے زیادہ 85 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جبکہ دوسرے نمبر پر ناروے نے 34 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔جولائی سے مئی کے دوران سب سے زیادہ سرمایہ کاری توانائی کے شعبے میں 75 کروڑ ڈالر کی گئی۔ دوسرے نمبر مواصلات کے شعبے میں 58 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اور تیل وگیس کے شعبے میں 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اسد عمر نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے لاک ڈاون سے متاثرہ ملازمین کو حاضری سے استثنیٰ کا حکم دیں۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چاروں چیف سیکرٹریز کی بذریعہ ویڈیو لنک این سی او سی میں شرکت کی، اجلاس کے دوران اسمارٹ لاک ڈاؤن ،ایس او پیز پر عملدر آمد، قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر عملدر آمد، آکسیجن کی فراہمی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ صوبے لاک ڈاؤن سے متاثرہ ملازمین کو حاضری سے استثنیٰ کاحکم دیں اور سرکاری نجی ادارے متاثرہ ملازمین کیخلاف انضباطی کارروائی نہ کریں۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ کرونا کو روکنے کیلئے اقدامات کے نتائج 15 روز میں سامنے آئیں گے، صوبائی حکومتیں اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل کیلئے اقدامات کریں۔اجلاس کے دوران چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں 5 لاکھ افراد کو اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کنٹرول کیا گیا، پنجاب کے 8شہروں کی 10 لاکھ آبادی پر لاک ڈاؤن جاری ہے اور عوامی مقامات پر 80 فیصد شہری ماسک کی پابندی کررہے ہیں۔چیف سیکریٹری نے کہا کہ آزاد کشمیر میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل جاری ہے، آزاد کشمیر میں 59مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن جاری ہیں۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے بتایا کہ کرونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سخت اقدامات جاری ہیں، گلگت بلتستان میں ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد جاری ہے۔چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ صوبے کے 24 اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاؤن جاری ہے، اسمارٹ لاک ڈاؤن سے 50 لاکھ آبادی کو کنٹرول کیا جارہا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *