مودی سرکار کو شدید دھچکا۔۔۔!! وزیراعظم عمران خان کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ہندی میں ٹویٹس۔۔۔۔گجراتی قصائی کے غرور کو خاک میں ملا دیا

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خاب کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ہندی میں ٹویٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دہلی میں بھارتی ریاست کے تعاون سے اس کی پولیس اور آر ایس ایس کے غنڈے بھارتی مسلمانوں پر ظلم ڈھا رہے ہیں، وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کو

اسی طرح دبایا جارہا ہے جس طرح مودی نے کشمیر میں مسلمانوں پر اپنی فوج مسلط کرکے کشمیریوں سے ان کے بنیادی حقوق چھین لیے ہیں اور ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کردیا ہے.وزیراعظم عمران خان نے ہندوستان کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہندی زبان میں لکھا کہ میں دنیا کو مودی کے اس فاسشٹ نظریہ پر آگاہ کرتا آیا ہوں، جب تک دنیا کے دوسرے ممالک اس معاملے کا نوٹس نہیں لیں گے اور مداخلت نہیں کریں گے تب تک بھارت میں حالات ایسے ہیں رہیں گے اور اس کے منفی نتائج نا صرف بھارت، یا خطے کو بھگتنا ہوں گے بلکہ یہ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *