انتظار کی گھڑیاں ختم ۔۔۔۔حکومت کا بڑا اقدام، تعلیمی ادارے کھولنےکا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت کا بڑا اقدام، تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے غور شروع کر دیا، تعلیمی ادارے ماڈل ایس او پیز پر عملدر آمد کروا کر کھولنے کا تجربہ اسلام آباد میں کیا جائے گا، تجربہ کامیاب ہونے کے بعد صوبوں کو بھی تجاویز بھجوائی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے جہاں دیگر لاک ڈاون

پابندیاں نرم کی ہیں، وہیں اب تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے بھی غور شروع کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم شفت محمود کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے زیر صدارت اجلاس میں ماڈل ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کے معاملے پر غور کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر کی زیر صدارت اجلاس میں ماڈل ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا معاملہ زیر غور آیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی وزارت تعلیم تجرباتی طور پر اسلام آباد کے تعلیمی ادارے کھولنے پر غور کر رہی ہے۔تجربے کے تحت ماڈل ایس او پیز پر عملدرآمد کروا کر اسلام آباد کے تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ماڈل ایس او پیز کے کامیاب ہونے کی صورت میں اس حوالے سے صوبوں کو بھی تجاویز بھجوائی جائیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ ماڈل ایس او پیز کے نفاذ سے متعلق حتمی فیصلہ اگلے ماہ 15 جولائی کو شیڈول اجلاس میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس وقت ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند ہیں۔تمام صوبائی حکومتیں عندیہ دے چکیں کہ تعلیمی ادارے جلد کھولنے کی اجازت دیے جانے کا امکان نہیں۔ تاہم نجی تعلیمی اداروں کا مطالبہ ہے کہ حکومت انہیں اب تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دے۔ ان کیلئے مزید مالی نقصانات برداشت کرنا ممکن نہیں رہا۔

Sharing is caring!

2 responses to “انتظار کی گھڑیاں ختم ۔۔۔۔حکومت کا بڑا اقدام، تعلیمی ادارے کھولنےکا فیصلہ”

  1. Dad Muhammad says:

    Bht acha khayal he is per jitni jaldi amal ho to tamam schools band hone se , or teaching or non teaching staff mali buhran se , or tamam bachy ilmi buhran se bach jaengy . jahan government deegar karobari marakiz ko SOPs ke tahet khola to wahan private schools jo bht bara hisa he awam ka unko bhi kholna chahiye . ye bat sb k samne ayaan he k deegar marakiz e karobar k nisbat school wo jaga he jahan SOPs mukamal tor per yakeeni hongy inshallah jazakallah

  2. ساری حکومتیں گئی ہیں مگر اس جیسی تعلیم دشمن حکومت نی ملے گی ۔۔۔ بازار اور تمام اڈے کھلے ہیں کیوں کہ حکومت کو پتہ چل چکا ہے کہ انپڑھ کو بے وقوف بنانا کتنا آسان ہے ۔۔۔ اس لیے سکول بند کہ اگر کرونا پڑھ لکھ گیا تو اس کو بےوقاف بنانا مشکل ہو جاغگا