پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر دہشت گردوں کا حملہ، متعداد افراد جاں بحق و زخمی ہونے کی اطلاع

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں دستی بم حملے اور فائرنگ کے باعث 5 افراد جاں بحق ہو گئے جس پر قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آ گئے اور رینجرز کی بھاری نفری موقعے پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب کراچی پولیس بھی واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقعۂ واردات پر پہنچ گئی

اور حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔پولیس اور رینجرز کے کمانڈوز جائے وقوعہ پر کارروائی میں مصروف ہیں۔ مبینہ طالبان دہشت گردوں کی فائرنگ سے 5 افراد شہید ہوئے جبکہ متعدد شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ زخمیوں میں 2 پولیس اہلکاربھی شامل ہیں۔ پولیس کی فائرنگ سے 2 حملہ آور ہلاک ہو گئے جبکہ 2 دہشت گرد اسٹاک ایکسچینج کے اندر موجود ہیں اور وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے شہرِ قائد میں پہلے ہی لاک ڈاؤن نافذ ہے جبکہ علاقہ سیل کیے جانے کے بعد عوام الناس کو آمدو رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ شہری آمدورفت کیلئے متبادل راستے اختیار کرنے پر مجبور ہو گئے۔ کراچی میں دہشت گردوں نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی، جنہیں وہاں موجود سیکیورٹی گارڈز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران دہشت گردوں نے دستی بم پھینکے اور فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 5 افراد کی ہلاکت کی خبریں ہیں۔ جن میں 3 دہشت گرد شامل ہیں جب کہ ایک دہشتگرد کی عمارت میں موجودگی کی خبریں ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے۔ فائرنگ سے زخمی اور لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *