بریکنگ نیوز: ڈونلڈ ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایران نے ایرانی جنرل کی ہلاکت کے سلسلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ایران نےصدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں، ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حوالگی کے لیے انٹرپول کو درخواست دے دی ہے۔ایران نے گرفتاری کے

وارنٹ جاری کرتے ہوئے انٹرپول سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر درجنوں افراد کو حراست میں لینے میں مدد کرنے کی درخواست کی.تہران کے پراسیکیوٹر علی القاسمہر نے پیر کے روز کہا کہ ٹرمپ پر 3 جنوری کو ہونے والے حملے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔پراسیکیوٹر کے مطابق ایران ٹرمپ کی صدارت کے خاتمے کے بعد بھی ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی جاری رکھے گا۔فرانس کے شہر لیون میں مقیم انٹرپول نے فوری طور پر ایران کی درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا۔امریکی صدر و دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے رڈ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ریڈ نوٹس کے تحت مقامی حکام اس ملک کی طرف سے گرفتاری کرتے ہیں جس نے درخواست کی ہوتی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *