پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے افسوسناک صورتحال پیدا ہوگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید 129 افراد جاں بحق۔ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی یومیہ تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد کل تعداد 1 لاکھ 54 ہزار سے بڑھ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مہلک کورونا وائرس سنگین صورت حال اختیار کرتا جا رہا ہے جس کے باعث ملک بھر میں

کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد اور اموات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ روز کورونا کے باعث 129 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعئ تعداد 2 ہزار 968 ہو چکی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے تو پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والی اموات ایک دن میں ریکارڈ کی جانے والی اموات کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ گزشتہ روز پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تقریباََ 5 ہزار کا اضافہ بھی ہوا ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے باعث ریکارڈ اموات۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 70 کے قریب افراد جاں بحق، کیسز کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور اموات کی یومیہ تعداد میں ریکارڈ اضافے کے باعث صوبے بھر میں کورونا کے باعث حالات مسلسل ابتری کا شکار ہیں اور حکومت کی جانب سے مختلف مقامات کو بند کرنے اور رہائشی علاقوں کو سیل کرنے جیسے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 361 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد 58 ہزار 239 ہو چکی ہے۔ قدرتی آفات سے متعلق صوبائی محکمے کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رات 10 بجے تک گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 68 افراد مزید مہلک وائرس کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی کل تعداد 1149 ہو چکی ہے۔جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے روز پنجاب میں 9 ہزار سے زائد کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے۔ علاوہ ازیں صوبہ پنجاب میں اب تک کورونا وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 17 ہزار 780 ہو چکی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *