بریکنگ نیوز: روشن فیصلہ۔!!! کورونا ٹیسٹ کی فیس مقرر کر دی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) کورونا ٹیسٹ کی فیس مقرر کر دی گئی۔ نیشنل کمانڈا اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلےکی روشنی میں اسلام آباد ہیلتھ اتھارٹی نے کورونا ٹیسٹ کی فیس مقرر کر دی۔ اسلام آباد ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق چینی کٹس سے ہونے والےکوروناٹیسٹ کی فیس5500مقرر کی گئی ہے

جب کہ ایبٹ اورروش کٹس سےہونےوالےکوروناٹیسٹ کی فیس6500 طے کی گئی ہے۔ اسلام آباد ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے نجی اسپتالوں، لیبارٹریز اور کلیکشن پوائنٹس کے نام مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کورونا ٹیسٹ کی فیس تمام نجی اسپتالوں، لیبارٹریز پر لاگو ہوگی۔ ہیلتھ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کوروناٹیسٹ فیس این سی اوسی کےفیصلے کےمطابق طےکردہ ہے، کورونا پی سی آر ٹیسٹ کرنے والے ادارے ریٹس فوری منجمد کریں، ہیلتھ اتھارٹی نجی اسپتالوں،لیبارٹریز، کلیکشن پوائنٹس کامعائنہ کرےگی اور قانون شکن اسپتالوں، لیبارٹریز کےخلاف ایکشن لیاجائےگا،خلاف ورزی پر جرمانے کیے جائیں گے اور اداروں کو سیل بھی کیا جائے گا۔ بعض شہروں میں اب بھی من مانے ریٹس پر کوروناٹیسٹ ہو رہے ہیں اور بعض پرائیویٹ لیبارٹریز مہنگے ٹیسٹ کر کے پیسے بٹور رہی ہیں۔ نجی لیب اور ہسپتالوں میں کورونا وائرس ٹیسٹوں کے آسمان سے باتیں کرتے ریٹس کی شکایات میں اضافہ ہونے پر اسلام آباد ہیلتھ کیئر اتھارٹی حرکت میں آ گئی۔نجی ہسپتالوں میں کورونا ٹیسٹ اور کمروں، وینٹی لیٹرز اور آکسیجن کے ریٹس آویزاں کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔تمام لیبارٹریز اور کلیکشن سینٹرز کو بھی کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے ریٹس آویزاں کرنے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔ریٹ لسٹ ویب سائٹ یا ہسپتال کے خوش آمدیدی ایریا میں لگانے کی ہدایات کر دی ۔اتھارٹی کسی بھی ہسپتال یا لیبارٹری کی کبھی بھی انسپکشن کر سکتی ہے۔ہیلتھ کیئر اتھارٹی کی ہدایات پر عمل نہ کرنے والی ہسپتالوں اور لیبارٹریز کیخلاف بھاری جرمانے، سیل کرنے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *