چین بھارت تنازع۔!!! لداخ کے ہی شہری نے بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعووٴں کا پول کھول دیا

لداخ (ویب ڈیسک ) چین بھارتی تنازعے پر بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعووں کا پول لداخ کے شہری نے کھول دیا ۔تفصیلات کے مطابق لداخ کے شہری نے چین بھارتی تنازعے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعووں کا پول کھول دیا۔شہری کا کہنا ہے کہ

بھارتی میڈیا گلوان وادی سے 218 کلومیٹر دور رہ کر گراؤنڈ زیرو سے رپورٹنگ کا تاثر دے رہا ہے۔شہری کا مزید کہنا ہے کہ معلوم نہیں بھارتی میڈیا عوام کو کیوں گمراہ کر رہا ہے۔چین نے لداخ میں پیش قدمی کی لیکن مودی قوم سی جھوٹ بول رہا ہے۔لداخ میں موجود ہر شہری حقائق جانتا ہے۔دوسری جانب بھارتی بھارتی دفاعی تجزیہ نگار راجے شکلا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلوان وادی میں بہت بڑا چینی فوجی کیمپ نظر آرہا ہے جو ایل اے سی پر بھارت کی طرف 1.5 کلومیٹر اندر قائم کیا گیا ہے۔سابق بھارتی سفارتکار اور لداخ کے معاملات کے ماہر ستو بدون نے بتایا ہے کہ یہ تعمیرات پریشان کن ہیں۔ رائٹرز کے مطابق تصاویر میں جو چینی تعمیراتی سرگرمیاں دکھائی گئی ہیں ان میں کیمو فلاج خیمے یا چٹان کی بیس پر ڈھانپے ہوئی سٹرکچر اور تھوڑی ہی دور ممکنہ نئے کیمپس کی دیواریں یا بنکرز ہیں۔ان حالات میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے خطرات بھی منڈلانے لگے ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *