قوم کی ہونہار بیٹیوں کو نظر لگ گئی۔!! سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے والی پانچ بہنوں میں سے ایک کے حوالے سے افسوسناک خبر، قوم دعائیں کرنے لگی

لاہور (نیوز ڈیسک ) کورونا وائرس پورے پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔اور یہ بلا تفریق لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔سی ایس ایس امتحان پاس کرنے کے بعد مشہور ہونے والی ’شیرسسٹرز‘ ایک بار پھر خبروں میں آ گئی ہیں کیونکہ ان میں سے ایک بہن میں کورونا کی تصدیق ہو گئی

ہے۔بتایا گیا ہے کہ سسی ملک شیر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔وہ اس وقت ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹ گروپ (ایم ایل سی جی) میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔سسی ملک کے ایک ساتھی سید فضل شاہجو پولیس سروس آف پاکستان میں اے ایس پی کی حیثیت سے کام کرتے ہیں ،نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شیر سسٹرز میں سے ایک ، سسی ملک شیر کووڈ 19کا شکار ہو گئی ہیں۔وہ ایک اچھی دوست اور عظیم انسان ہے۔برائے مہربانی ان کی صحت کے لئے دعا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ آپ جلد ہی اس وبائی بیماری کو شکست دیں گے۔چونکہ شیر سسٹرز کو اہم کامیابی حاصل کرنے پر پورے پاکستان میں پزیرائی ملی تھی اور لوگوں نے ان کی تصاویر شئیر کی تھیں،لہذا اس خبر بھی لوگوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے پانچ بہنوں کو نظر لگ گئی ہے،سوشل میڈیا پر صارفین نے سسی ملک کے لیے دعا کی کہ وہ اس وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو جائیں۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں پانچ سگی بہنوں نے پاکستان کی اعلیٰ حکومتی سروس کا امتحان پاس کر کے مثال قائم کی ہے۔پاکستان میں گزشتہ ہفتے 2019ء میں منعقدہ سی ایس ایس کے امتحانات کا حتمی نتیجہ سامنے آیا تو کامیاب قرار پانے والے خوش نصیب امیدواروں میں سے ایک ضحیٰ ملک شیر بھی تھیں۔ ضحیٰ ملک شیر کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور سے ہے جو کہ اپنی فیملی میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے والی پانچویں لڑکی ہیں۔اس سے قبل ضحیٰ ملک کی چار بہنیں مختلف اوقات میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کر کے اعلیٰ ملکی عہدوں پر فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خاندان میں سب سے بڑی بہن کا نام لیلیٰ ملک شیر ہے جس نے 2008ء میں سی ایس ایس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ لیلیٰ ملک کی کامیابی کے بعد ہر دو سے تین سال کے وقفے کے بعد ان کی چھوٹی بہنیں ایک ایک کر کے مقابلے کے امتحان میں کامیاب ہوتی چلی گئیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *