خیبر پختونخوا حکومت کا شاندار اقدام، صوبے کے ہر شہری کو 10 لاکھ کی یونیورسل ہیلتھ انشورنس دینے کا اعلان کر دیا

پشاور(نیوز ڈیسک ) وزیر صحت و خزانہ خیبر پختونخواہ تیمور خان جھگڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے ہر شہری کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے 10 لاکھ روپے کی یونیورسل ہیلتھ انشورنس دی جائے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ملک

کا پہلا صوبہ ہے جو اپنے ہر شہری کے لیے یونیورسٹی ہیلتھ انشورنس دے رہا ہے جس کے تحت خیبر پختونخوا کے ہر شہری کو روپے تک کا علاج مفت مل سکے گا۔انہوں نے لکھا کورونا کی وبائی صورت حال کے درمیان اس سے بہتر کوئی سرمایہ کاری ہو ہی نہیں سکتی تھی کہ صوبے کے ہر شہری کو صحت کی سہولیات سے متعلق ریلیف فراہم کیا جاسکے۔تیمور جھگڑا نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے شہریوں کے لیے 2020 کے بجٹ میں سب سے بہتر ریلیف کا پیکیج یہ ہوگا کہ شہریوں کو دس لاکھ روپے تک صحت کی سہولیات کے لیے تحفظ فراہم کیا جائے۔دریں اثناء وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ مالی سال 21-2020صحت کا سال ہے یہی وجہ ہے کہ صحت کے لئے بجٹ میں ریکارڈ اضافہ کرکے 124 ارب روپے تک پہنچایا ہے اس کے علاوہ بجٹ میں کورونا کے لئے 24 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ صوبوں کی طرف سے ضم اضلاع کے لئے این ایف سی ایوارڈ کے تحت مختص 3 فیصد حصے میں سے اپنا حصہ نہیں دینا قابل افسوس ہے بلاول کے منہ سے ضم اضلاع کی محرومیوں کی باتیں اچھی نہیں لگتی ہے سندھ حکومت نے این ایف سی ایوارڈ کے تحت وعدے کے مطابق ابھی تک اپنا مختص حصہ ضم اضلاع کو نہیں دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا اور مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ مشکل حالات میں ٹیکس فری بجٹ پیش کیا ہے، نہ کوئی نیا ٹیکس لگایا ہے اور نہ پہلے سے لگائے گئے ٹیکس میں کوئی اضافہ کیا ہے۔انہوں نے کہا اس سال خیبر پختونخوا نے ترقیاتی پروگرام کے لئے 318 ارب روپے مختص کئے ہیں جو سندھ کے ترقیاتی بجٹ سے کہیں زیادہ اور پنجاب کے بجٹ کے تقریباً برابر ہیں۔تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ صحت اور تعلیم ہمیشہ سے پاکستان تحریک انصاف کی ترجیحات میں شامل رہے ہیں اس لئے بجٹ میں صحت کے علاوہ تعلیم کے لئے بھی 207 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی جو تقریبا ٹوٹل بجٹ کا چوتھائی حصہ بنتا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *