کہیں شدید بارشیں اور کہیں سخت گرمی۔۔!! آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم رہے گا تاہم بالائی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔تاہم شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان ، کشمیراوراس سے ملحقہ

پہاڑی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران ملتان، ڈی جی خان، لیہ، سکھر، لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم کشمیر میں راولاکوٹ 22 ،خیبر پختونخوا میں دروش 11 ، پاراچنار03، کالام 02، میرکھانی 01اورمری میں 05 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو، موہنجوداڑو47،نوکنڈی اورنورپورتھل میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کل ملک میںملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔منگل کے روزملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے بالائی پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بدھ کے روزملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، بالائی / وسطی پنجاب ،اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جمعرات کے روزبالائی خیبر پختونخوا ، بالائی / وسطی پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پرموسلادھاربارش کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔جمعے کےروز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیر شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوامیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *