بریکنگ نیوز: کورونا وائرس میں مبتلا شاہ محمود قریشی کو اچانک ہسپتال منتقل کر نے کی خبر آ گئی ، کتنے فیصد امید باقی ہے؟ اطلاعات موصول - Forecasts NewsForecasts News

بریکنگ نیوز: کورونا وائرس میں مبتلا شاہ محمود قریشی کو اچانک ہسپتال منتقل کر نے کی خبر آ گئی ، کتنے فیصد امید باقی ہے؟ اطلاعات موصول

راولپنڈی (ویب ڈیسک ) کورونا وائرس کا شکار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جنہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کیا ہوا تھا کو ملٹری اسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے ، جہاں ان کی دیکھ بھال کی جائے گی ۔ وزیر خارجہ کو اچانک ہسپتال منتقل کرنے کی اصل وجہ نہیں بتائی گئی

لیکن ایک بات واضح ہے کہ اب ان کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ انہوں نے گھر میں ہی خود کو تنہا کرلیا ہے۔تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو ملٹری اسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ انہیں بخار تھا اور کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ایک ہی دن بعد ان کو ہسپتال منتقل کیے جانے کا مطلب ہے کہ ان کی طبیعت زیادہ ناساز ہے جبکہ ان کے اس وائرس کو شکست دینے کے چانسز 97٪ بتائے جا رہے ہیں ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید بھی کورونا وائرس میں کا شکار ہوگئے تھے اور ملٹری اسپتال راولپنڈی میں زیر علاج رہنے کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.